سمے وار (خصوصی رپورٹ) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر اہتمام کراچی کے حوالے سے مختصر دستاویزی فلموں (ڈاکیومینٹری) کا مقابلہ کرایا جا رہا ہے، جس میں کراچی کی تاریخ، تہذیب، ثقاف یا کسی اور دل چسپ موضوع پر متاثر کن، مفید اور معلوماتی مواد پر مشتمل ہو، جس میں کراچی کی شہری زندگی کے حقائق سے متعلق لوگوں کو روشناس کرایا جاسکے اور اس حوالے سے عوام الناس میں آگاہی بڑھے۔
فلم کی زبان اردو یا انگریزی اور اس فلم کا دورانیہ پانچ سے پندرہ منٹ تک ہونا چاہیے، پیشہ ور ویڈیو اور مووی میکر اس مقابلے میں شرکت کے اہل نہیں، مصنفین کا فیصلہ حتمی اورناقابل مواخذہ ہوگا۔ فلم میں کسی قسم کے خود تشہیری، سیاسی اور غیر اخلاقی مواد کو شامل نہیں کیا جاسکتا۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کو ان فلموں کو کہیں بھی ناظرین کے لیے پیش کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔ فلم کا بنیادی خیال تخلیقی اور حقیقی ہو، کہیں سے چوری شدہ نہ ہو۔
کراچی کے تمام شہری مقابلے میں شرکت کے اہل ہیں، مقابلے میں شرکت کے لیے آخری تاریخ 20 فروری 2024ءہے، جسے متعلقہ دفتر ’محکمہ کھیل وثقافت‘ بلدیہ، عظمیٰ کراچی، فیضی رحمین آرٹ گیلری، ایم آر کیانی روڈ، کراچی‘ میں جمع کرایا جسکتا ہے۔
کراچی پر مختصر دستاویزی فلم کے مقابلے کے لیے 23 لاکھ روپے کے تین انعامات رکھے گئے ہیں، جس میں پہلا انعام10 لاکھ، دوسرا 8 لاکھ اور تیسرا پانچ لاکھر روپے کا ہے۔ تینوں انعام یافتگان کو سند سے بھی نوازا جائے گا۔ نتائج کا اعلان 23 مارچ 2024ءکو ہوگا۔
Categories