سمے وار (خصوصی رپورٹ)
گذشتہ کئی دنوں سے جاری آفاق احمد اور الطاف حسین کے حامیوں کی قربت اور آفاق احمد کے مسلسل نرم گوشے ظاہر کیے جانے کے بعد بالآخر 34 سال بعد برف پگھل گئی۔ اور متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حیسن نے اپنے آڈیو بیان میں کراچی میں ٹینکروں اور ڈمپروں کے نیچے کچلے جانے والے افراد کے حوالے سے کہا کہ اس مافیو کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، اس کے نیچے آکر مرنے والا اکیلا نہیں مرتا بلکہ اس کا پورا خاندان مر جاتا ہے۔
انھوں نتے کہا کہ ڈمبپر مافیا کے خلاف مہاجر قومی موومنٹ نے اپیل کی تھی، جس کی بنیاد پر ان کے سربراہ آفاق احمد کو گرفتار کیا گیا، ان کی رہائی ہوئی، انھیں دوسرے مقدمے میں گرفتار کیا گیا، میں اس گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں اور ان کی رہائی کا مطالبہ کرتا ہوں، ہمارا ان سے جو اختلاف تھا وہ ہے اور رہے گا، لیکن اصولی بات خواہ وہ مخالف کی ہو میں نے ہمیشہ حق کی آواز بلند کی ہے۔
Categories
الطاف حسین نے بڑا دھماکا کردیا
