Categories
Education Exclusive Society انکشاف تعلیم دل چسپ سائنس وٹیکنالوجی سمے وار- راہ نمائی

سائنس میں پی ایچ ڈی اسکالر شپ کا اعلان

سمے وار (خصوصی رپورٹ)
کوسمیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے 26 مختلف پروگراموں میں ڈاکٹریٹ میں اسکالر شپ کے تحت داخلوں کا آغاز ہوگیا ہے۔
جن شعبوں میں اسکالر شپ کا اعلان کیاگیا ہے ان میں کمپیوٹر سائنس، کیمسٹری، بائیو کیمسٹری اینڈ مائیکرو بائیولوجی، فزکس، فارمیسی، انگلش لینگوسٹکس، جیولوجی، مکینیکل انجینئرنگ، کیمیکل انجینئرنگ، مولیکلر جنیٹکس، اکنامکس، انوائرمنٹل سائنس، ریموٹ سینسنگ، بائیو سائنسز اور اسٹیٹکس سمیت 26 شعبہ جات شامل ہیں۔ کام یاب امیدواروں کو جامعہ کے اندر ’وزیٹنگ فیکلٹی‘ کی پیش کش بھی کی جاسکتی ہے۔ اسکالر شپ پروگرام میں 15 اگست 2025ءسے پہلے درخواست جمع کرائی جاسکتی ہے۔ داخلوں کا لنک مندرجہ ذیل ہے:
https://admissions.comsats.edu.pk:5069/

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights