Categories
Exclusive Karachi MQM PPP Society انکشاف ایم کیو ایم پیپلز پارٹی تحریم جاوید تہذیب وثقافت دل چسپ سندھ قومی سیاست کراچی مہاجر صوبہ مہاجرقوم

مہاجر ثقافت کی جگہ مہاجر ثقافت ہونی چاہیے!

(تحریر: تحریم جاوید)
بہت دنوں سے سوچ رہی تھی کہ اس موضوع پر کچھ لکھوں، اب جب کہ سبھی اس پر کچھ نہ کچھ لکھ رہے ہیں اور بات “سندھی ثقافت کی مخالفت” اور “سندھی ثقافت کی حمایت” تک پہنچ گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر سندھی ناموں والی پروفائل سے دھڑلے سے مہاجر ثقافت کی نفی، مہاجروں کی کوئی ثقافت نہیں ہوتی؟ مہاجروں کو ہم نے پناہ دی اور یہ احسان فراموش طرح کی باتیں جاری ہیں، وہیں اس پر لطیفے گھڑنے والے باز نہ آئے۔۔۔
کسی نے کہا نوٹ پر قائداعظم کے کندھے پر اجرک ہوگی۔۔۔
کسی نے تو فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وردی سندھی اجرک والی بنا ڈالی۔۔۔۔۔
کسی نے سندھ میں پولیس کی وردی اجرک والی کردی تو کسی نے کہا بچے کا چالان ہوگا کہ بائیک سے لے کر ہیلمٹ اور نمبر پلیٹ سے لے کر کپڑوں تک سب اجرک کا ہے، تو بچہ کیوں اجرک کے رنگ کا نہیں۔۔۔وغیرہ
تو بات یہ ہے کہ مہاجر قوم نے کبھی دوسری ثقافت کی نفی نہیں کی، انھوں نے تو اپنے شہر کے دروازے سب کے لیے کھولے ہوئے ہیں۔ ساری ثقافتیں یہاں دھڑلے سے آکر اپنے اظہار پا رہی ہیں۔
لیکن اگر تاریخ سے منہ موڑا جائے اور کراچی میں آکر سندھی ثقافت تھوپی جائے گی تو اس سے سندھ کا نقصان ہوگا، پاکستان کا نقصان ہوگا۔ سندھی مہاجر تضاد بڑھے گا اور خاکم بدہن کوئی تنازع انسانی جانوں کے ضیاع تک پہنچ جائے گا
اس لیے مہاجر قوم کو اسپیس دیجیے، مہاجروں کی ثقافت اور ان کی شناخت اور ان کے وجود کو تسلیم کیجیے، پاکستان کی ہر ثقافت اچھی ہے۔ لیکن کسی اور کے گھر میں گھس کر اپنی ثقافت مسلط کیجیے گا تو اس سے ردعمل جنم لیتا ہے اور ردعمل اچھا نہیں ہوتا۔ اس لیے محبت کی بات کیجیے۔ مہاجر ثقافت کی جگہ مہاجر ثقافت اور سندھی ثقافت کی جگہ سندھی ثقافت رکھیے، ورنہ سندھی مہاجر نفرتوں کا الائو دھکنے کو تیار ہے۔ سوشل میڈیا دیکھ لیجیے، فاصلے بڑھ چکے ہیں، کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ احساس کیجیے۔
.
(ادارے کا بلاگر سے متفق ہونا ضروری نہیں، آپ اپنے بلاگ samywar.com@gmail.com پر بھیج سکتے ہیں)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights