سمے وار (خصوصی رپورٹ)
آپ دیکھ رہے ہوں گے کہ آج کل کینسر میں مبتلا ہونے کے کتنے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ یہ ایک ایسا موذی مرض ہے کہ جس کا اگرچہ علاج موجود ہے، لیکن یہ مرض اتنا خطرناک ہے کہ ہمیں اس سے محفوظ رہنے کی دعا کرنی چاہیے ساتھ می ہمیں احتیاط بھی کرنی چاہیے۔
ہمیں سرطان (کینسر) سے بچنے کے لیے اپنے کھانے پینے میں کون سی احتیاط کرنی چاہیے، آئیے دیکھتے ہیں۔
1* پھل اور سبزیاں
روزمرہ غذا میں پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔ جس میں مختلف قدرتی اجزا موجود ہوتے ہیں، جو سرطان کا باعث بننے والے عوامل کو روکتے ہیں۔
2* پروسیسڈ غذا
کھانے میں کیمیل لگا کر محفوظ کیے گئے گوشت یا کسی قسم کے غذائی اجزا سے پرہیز کریں۔ یہ ہمیں اس موذی بیماری کی جانب دھکیلتے ہیں
3* بڑا گوشت اور بھنا ہوا گوشت
ماہرین صحت وغذائیت بڑے گوشت کو صحت کے لیے اچھا خیال نہیں کرتے بالخصوص وہ گوشت جو بھونا جاتا ہے اور کوئلوں پر بھونا جاتا ہے۔ اس سے گریز کرنا چاہیے۔ یہ ہمیں سرطان کے خطرے کے نزدیک کردیتا ہے۔
4* پھل سبزیاں دھونا
بہت سے لوگ بازار سے سلاد اور پھل وغیرہ بغیر دھوئے کھالیتے ہیں، جو کہ ہمارے لیے ٹھیک نہیں ہے۔ ایک تو باہر رکھے رہنے کی بنا پر اس میں جراثیم ہوتے ہیں، دوسرا اس پر اسپرے شدہ کیمیکل کے اثرات بھی موجود ہوسکتے ہیں جو کینسر کو بڑھاوا دیتے ہیں۔
5* نمک اور اچار
برصغیر میں چوں کہ مرچ مسالوں کا زیادہ رجحان ہے اس لیے یہاں تیز نمک اور مختلف اچار کا بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں اعتدال ہونا ضروری ہے۔
6* مٹھاس
چینی اور مختلف میٹھی مشروبات میں مصنوعی اجزا بہت زیادہ ہوتے ہیں، یہ جہاں ذیابیطیس اور دیگر امراض کو راہ دیتے ہیں، وہیں کینسر کے لیے بھی راہیں ہم وار کرتے ہیں، ان سے بھی بچنا ضروری ہے۔
7*زیادہ تلا ہوا تیز پکا ہوا کھانا
بہت زیادہ تلے ہوئے کھانے اور پرانے تیل میں بار بار کچھ تلنا اسے زہر آلود بنا دیتا ہے اور ہماری صحت کا کباڑا کردیتا ہے۔ ایسے ہی تیز پکے ہوئے یا جل جانے والے کھانوں سے بھی کنارہ کرلینا چاہیے۔
8* بھوسی کی روٹی
ہم بھول چکے ہیں کہ بغیر چھنے ہوئے آٹے کی کیا افادیت ہے اس لیے میدے اور سفید آٹے کی طرف متوجہ ہیں، ہمیں بھوسی والی روٹی دالوں اور پھلیوں کی طرف پلٹنا ہوگا اور فائبر والی غذائیں استعمال کرنی ہوں گی۔
9* کھانے کے رنگ
بریانی اور حلوے سے لے کر مختلف پکوانوں اور بیکری کی مصنوعات میں مصنوعی ذائقوں کے ساتھ آنکھوں کو بھلے لگنے والے رنگ بھی ڈالے جاتے ہیں، جو کہ زہر ہیں۔ لیکن ہمیں نہیں پتا ہوتا کہ آنکھوں کو بھلا لگنے والا یہ پکوان ہمارے لیے کتنا خطرناک بن رہا ہے۔
10* آٹھ سے 10 گلاس پانی
دیگر بیماریوں کی روک تھام کے لیے کینسر کے لیے بھی یہ ضروری ہے کہ آپ پانی کا زیادہ استعمال کرین۔ کیوں کہ اس طرح ہمارے جسم کی صفائی ہوتی رہتی ہے۔