Categories
Education Exclusive Interesting Facts Karachi KU Society انکشاف تعلیم جامعہ کراچی دل چسپ سمے وار- راہ نمائی کراچی

’سی ایس ایس‘ کے لیے کلاسوں کا آغاز

سمے وار (خصوصی رپورٹ)
جامعہ کراچی میں ’سی ایس ایس‘ کی تیاری کے سیشن کا اعلان کردیا گیا ہے، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس گائیڈنس کونسلینگ اینڈ پلیسمنٹ بیورو ڈاکٹر غزالہ خواجہ ہمایوں کے مطابق ’سی ایس ایس‘ کے امتحان دینے کے خواہاں طلبہ کے لیے سی ایس ایس کی تیاری 2025/I میں داخلے سات جولائی 2025ءتا 8 اگست 2025ءجاری رہیں گے۔ کلاسوں کے اوقات (پیر سے جمعہ) گروپ اے کے لیے سہ پہر چار بجے سے آٹھ بجے۔ جب کہ گروپ بی کے لیے (ہفتہ اور اتوار) صبح نو سے رات آٹھ بجے تک ہوں گے۔ رجسٹریشن اور ٹیوشن فیس 45 ہزار روپے (ناقابل واپسی) رکھی گئی ہے۔ داخلہ فارم 200 روپے میں جامعہ کراچی کی نیو ایڈمنسٹریشن بلڈنگ سے حاصل کرکے صبح نو تا شام چار بجے وہیں جمع کرایا جاسکتا ہے۔ دیگر تفصیلات کے لیے 021-99261358, 021-99261300-7 ایکسٹینشن 2269 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ sgcpb@uok.edu.pk پر بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights