سمے وار (خصوصی رپورٹ)
کراچی شہر میں غیر مقامی لٹیروں کا سلسلہ دراز ہوتا جا رہا ہے۔ یہاں سندھ پناجب، پختونخوا اور بلوچستان سمیت تمام ملک سے ملزمان مختلف طریقے کے کرائم میں ملوث ہو رہے ہیں، تازہ کارروائی میں سندھ کے ملزمان سامنے آئے ہیں۔ تفصیل کچھ اس طرح ہے کہ شہریوں کی جائیدادیں ہڑپنے کے الزام میں سابق رجسٹرار کی گرفتاری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ عدالت نے کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس کی 29 جائیدادیں اپنے اور اہل خانے کے نام کرانے کے مقدمے میں سابق رجسٹرار منور دھاریجو سمیت 29 ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ سابق رجسٹرار منور دھاریجو سمیت تمام ملزمان کا تعلق سندھ کے علاقے پنو عاقل سے ہے، تمام غیر مقامی ملزمان کراچی میں اپنے بھائیوں اور دیگر افراد کے نام کرانے کا الزام ہے۔
Categories
پنو عاقل (سندھ) سے کراچی آکر 29 جائیدادیں ہڑپ؟
