Categories
Education Exclusive Karachi PPP Society انکشاف پیپلز پارٹی تعلیم کراچی

سندھی چیک کرنے والے سندھ چلے گئے، میٹرک کے نتائج میں تاخیر!

سمے وار (مانیٹرنگ ڈیسک)
کراچی میٹرک بورڈ میں کوئی مستقل ناظم امتحانات موجود نہ ہونے کے سبب خدشات پیدا ہو رہے ہیں، کیوں کہ بروقت نتائج دینا اسی کے ذمے ہوتا تھا اس وقت ناظم امتحانات کا چارج چیئرمین میٹرک بورڈ نے خود ہی ایک اسسٹنٹ کنٹرولر کو دے رکھا ہے۔
اب صورت حال یہ ہے کہ سندھی کے پیپر چیک کرنے والے ممتحن چھٹیاں منانے کراچی سے اپنے آبائی گائوں سندھ چلے گئے ہیں، جس کی وجہ سے کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ میں میٹرک سائنس کا نتیجہ تاخیر کا شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق 180 ہزار طلبہ سائنس میٹرک کے نتائج کے انتظار میں ہیں۔ 31 جولائی کو جاری ہونے والا رزلٹ اب اگست 2025 کے دوسرے ہفتے میں آنے کا امکان ہے۔ اس صورت حال پر طلبہ اور ان کے والدین نے شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس کا نوٹس لیا جائے تاکہ کراچی کے طلبہ کالجوں کی داخلہ پالیسی کے تحت وہاں داخلہ لے سکیں۔ اگر صورت حال یہی رہی تو ان بچوں کے انٹر کے تعلیمی سال کا حرج ہونے کا اندیشہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights