Categories
Exclusive Karachi MQM PPP انکشاف ایم کیو ایم پیپلز پارٹی سندھ سیاست قومی سیاست کراچی مہاجر صوبہ مہاجرقوم

کراچی میں ایک اور پل پر سندھی اجرک چھاپ دی گئی!

سمے وار (خصوصی رپورٹ)
کراچی میں ایک اور پل پر سندھی اجرک چھاپ دی گئی ہے، شاہراہ فیصل پر ٹیپو سلطان روڈ کی طرف جانے والے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے نام سے منسوب فوزیہ وہاب فلائی اوور کے نیچے حکومت کی جانب سے اجرک بنا دی گئی ہے۔ شاہ راہ فیصل پر اس سے پہلے بھی ایک اوور ہیڈ برج پر سندھی اجرک جب کہ ایک اوور ہیڈ برج پر سرائیکی اجرک بھی چھاپ دی گئی ہے۔ ایسے میں جب کراچی کے عوام میں احساس محرومی اپنے عروج پر ہے اور وہ حکم راں پیپلزپارٹی کی متعصبانہ پالیسیوں اور تنگ نظری سے پریشان نظر آتی ہے، ایسے میں کراچی میں مسلسل سندھی ثقافت کا تسلط جاری ہے۔ جس پر کراچی کے عوام شدید غم وغصے کا اظہار کر رہے ہیں اور پیپلز پارٹی کو یاد دلا رہے ہیں کہ اگر وہ ہمیں سندھی سمجھتے ہیں تو پھر ہمارے شہر میں ہماری ثقافت کے بہ جائے سندھی ثقافت کیوں مسلط کر رہے ہیں۔ اس طرح سے سندھ کی تقسیم کا عمل تیز ہوگا اور سندھی مہاجر دوریوں میں اضافہ ہوگا۔
واضح رہے 17 سال سے جاری پیپلزپارٹی کی حکم رانی میں مختلف سرکاری اداروں سے لے کر سرکاری تنصیبات تک میں سندھی زبان اور سندھی ثقافت کے اظہار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جس میں ایف آئی آر میں سندھی زبان سے لے کر اجرک نمبر پلیٹ اور سرکاری دستاویزات پر سندھی اجرک کی چھاپ قابل ذکر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights