Categories
Health Karachi MQM PPP انکشاف ایم کیو ایم پیپلز پارٹی تعلیم دل چسپ سندھ سیاست صحت کراچی مہاجر صوبہ مہاجرقوم

مرتضیٰ وہاب عباسی شہید کے ڈاکٹروں کی تنخواہیں دلوائیں، زوہیب اعظم

سمے وار (پ ر)
نوجوانانِ مہاجر کے چیئرمین زوہیب اعظم نے عباسی شہید اسپتال کراچی کے ڈاکٹروں کو گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کراچی کے نوجوان ڈاکٹروں کے ساتھ بدترین ناانصافی ہے۔ عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرز کو ویسے ہی جناح اور سندھ گورنمنٹ اسپتال کے مقابلے میں کم تنخواہیں دی جاتی ہیں، اس کے باوجود بھی ان کی تنخواہیں ادا کی نہیں جارہیں، جو قابل مذمت ہے۔ میئر کراچی فی الفور اس مسئلے کو حل کریں، بہ صورت دیگر “نوجوانانِ مہاجر” کے کارکنان ان نوجوان ڈاکٹروں کے شانہ بشانہ سڑکوں پر بھرپور احتجاج کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights