Categories
Education Exclusive Interesting Facts Karachi MQM PPP انکشاف پیپلز پارٹی جماعت اسلامی دل چسپ سندھ سیاست کراچی

باقی بھٹو اس لیے چھوڑے تاکہ پتا چلے میں نے بھٹو کیوں مارا؟ “جین زی(جنرل ضیا)”

سمے وار (مانیٹرنگ ڈیسک)
گل پلازا آتش زدگی کے بعد کراچی والوں کے احتجاج اور شدید ردعمل کے سلسلے میں مختلف سیاسی جماعتیں اپنے اپنے حساب سے اس میں حصہ ڈال رہی ہیں، جس میں جماعت اسلامی حق دو کراچی کو یکم فروری کو احتجاج کر رہی ہے، جس کے ردعمل میں مبینہ طور پر پیپلز پارٹی کی طرف سے کراچی میں جماعت اسلامی کے خلاف وال چاکنگ کی گئی ہے اور اس میں مضحکہ خیز انداز میں ہیش ٹیگ جین زی بھی لکھا گیا ہے، جسے سوشل میڈیا پر اچھے خاصے مذاق کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پیپلزپارٹی گل پلازا پر کوئی ذمہ دار لینے کے بہ جائے اپنے سوا ہر دوسرے کو اس کا ذمہ دار قرار دینا چاہتی ہے، دوسرا اس کا مطالبہ ہے کہ اس پر سیاست نہ کی جائے۔ جب کہ کہا یہ جارہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو 18 سالہ اقتدار کا جواب تو دینا ہوگا۔ یہ سیاست کرنا نہیں بلکہ احتساب ہے۔
ایسے میں حکم راں پیپلزپارٹی ابھی گرداب سے باہر نہیں نکل سکی تھی کہ بہادر آباد ایم کیو ایم کے مصطفیٰ کمال نے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا۔ جس کے بینر بھی مختلف علاقوں میں آویزاں کر دیے گئے ہیں، مضحکہ خیز بات ہے کہ پولیس نے یہ بینر لگانے والے دو افراد بھی گرفتار کر لیے ہیں اور پیپلز پارٹی کے حامی حلقے اس پر بڑی واہ واہ کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اہلیان گلشن اقبال لکھنے والے ایم کیو ایم کے کارکنان ہیں، جب کہ بینر لگانے پر گرفتاری پر انسانی حقوق کے حلقوں کو بھی اب پیپلزپارٹی پر تنقید کرنا پڑ رہی ہے۔
ایسے میں دیواروں پر جماعت اسلامی کے خلاف چاکنگ کے نیچے “جین زی” لکھ دینے پر ایک دل چسپ تبصرہ اس وقت سامنے آیا جب کہا گیا کہ دراصل جین زی “جنریشن زیڈ” نہیں بلکہ اس کا مطلب ہے جنرل ضیا الحق! یہی وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی اس سے خوف زدہ ہے۔ جب کہ اس کے ساتھ ساتھ ایک تبصرے کے طور پر یہ بات بھی سامنے آئی جسے میمز کہنا چاہیے کہ
“میں نے باقی بھٹو اس لیے چھوڑ دیے تاکہ دنیا کو پتا چلتا رہے کہ میں نے بھٹو کو کیوں مارا “جین زی”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights