Categories
Exclusive Interesting Facts Karachi Media PPP Saad Ahmad Society پیپلز پارٹی تہذیب وثقافت دل چسپ سعد احمد سمے وار بلاگ سندھ قومی سیاست کراچی مہاجر صوبہ مہاجرقوم

گل پلازا آگ کے سائے میں کراچی آرٹس کونسل کی رنگ رلیاں

سمے وار (تحریر: سعد احمد)
یہ میں آپ کو لکھ کر دینے کے لیے تیار ہوں کہ پاکستان میں اور کسی شہر میں اتنا بڑا کیا اس کا آدھا سانحہ بھی ہوجائے اور وہاں ایسے رقص اور موسیقی جاری رہے۔
یہ صرف کراچی آرٹس کونسل میں ممکن ہے، جہاں غیر مقامی اور کم ظرف انتظامیہ قابض ہے جو سندھ کی حکومت اور ریاست کے طاقتوروں کی کاسہ لیس ہے۔ عین 18 دسمبر 2025 کو جب گل پلازا ایک انسانی المیہ بن چکا تھا، اسی اتوار 18 دسمبر کی رات کو محض دس منٹ دوری پر موجود آرٹس کونسل میں رنگ ونور کا سیلاب تھا۔ اور شہر کے بے شرم اور کمینے لوگ آرٹس لور کے نام پر یہاں جھوم رہے تھے۔ کیوں؟؟
اس لیے کہ مرنے والے مہاجر تھے!
اور یہ فن کے نام پر کہہ لینے دیجیے غیر مقامی کوٹھا مہاجر دشمنی کا ایوان بن چکا ہے۔ یہ بات ہر گزرتے دن کے ساتھ ثابت ہو رہی ہے کہ یہ مہاجر دشمنی اور کراچی دشمنی کا آلہ کار آرٹس کونسل بن چکا ہے۔
یہاں احمد شاہ اور اس کے چمچے مہاجر دشمنی کا بیانیہ فروغ دے رہے ہیں۔ ان بے شرموں کو اس شہر کے وارثوں کا کوئی درد نہیں ہے۔ 18 دسمبر کو عین اس وقت جب بے قابو آگ نے پورے گل پلازا کو خاک ستر کردیا تھا اور 24 گھنٹۓ ہونے کے باوجود شعلے بڑھے جا رہے تھے۔ اسی وقت ڈھول بج رہے ، موسیقی کی دھنیں چھیڑی جا رہی تھی، سر اور راگ پر واہ واہ ہو رہا تھا۔ ایسا کیوں ہوا؟؟؟
یہ سوال ہر باغیرت کراچی والے سے ہے، جو اس شہر کا درد رکھتا ہے، جو اس شہر کے ساتھ جینا مرنا رکھتا ہے۔ یہ کیسی نمک پاشی کی گئی ہے آرٹس کونسل سے؟
میں نے اپنے پچھلے بلاگ میں صرف چند دن بعد کے عوامی ٹھیٹر فیسٹول کے التوا نہ ہونے کا رونا رویا تھا، جس کے بعد آرٹس کونسل میں موم بتیاں جلا کر نام نہاد یک جہتی کرکے اپنے سیاہ کارناموں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کی گئی، لیکن یہ انکشافت تو ہول ناک ہے۔
اگر اس پر جواب طلبی نہیں ہوتی، تو کراچی کا ہر فن کار اس شہر کا اس قوم کا غدار ہے۔ ہر ممبر آڑٹس کونسل بے غٰرت اور کم ظرف ہے۔
احمد شاہ جواب دو
مہاجر دشمنی کب تک؟
کیوں تمھیں کراچی والوں کا دکھ کبھی محسوس نہیں ہوتا
پھر جب ہم تم جیسوں کو غیر مقامی کہتے ہیں تو تمھیں یہ سچ سن کر آگ لگتی ہے۔
اب جواب دو۔ یہ انتہا ہے مہاجر دشمنی کی، گل پلازا میں آگ تکے بھنننے کے لی نہیں لگی تھی، وہاں 100 انسان جل رہے تھے، وہاں کھربوں کا مال جلا تھا اس شہر کے لوگوں کا۔
لیکن حساس فن کاروں کا مرکز کہلانے والا کراچی آرٹس کونسل اس سے بے پروا راگ راگنی چھیڑ رہا ہے۔ یہ کیسی بے شرمی کا ماحول ہے، یہ کیسی کم ظرفی اور کیسی بے غیرتی ہے، کوئی ایک لفظ بھی نہیں بول رہا احمد شاہ کے اس فعل پر۔ جواب دو۔ کیوں؟؟؟
آخر کیوں؟
(ادارے کا بلاگر سے متفق ہونا ضروری نہیں، آپ اپنے بلاگ samywar.com@gmail.com پر بھیج سکتے ہیں)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights