Categories
Education Exclusive Interesting Facts Karachi Media PPP Society اردوادب انکشاف تعلیم تہذیب وثقافت جماعت اسلامی دل چسپ کراچی

علامہ اقبال لائبریری میں چائے خانہ، معاملہ عدالت میں!

سمے وار (مانیٹرنگ ڈیسک)
کچھ دن قبل پتا چلا کہ اسلامیہ کالج کے نزدیک جگر مراد آبادی روڈ پر علامہ اقبال لائبریری میں چائے کیفے بنانے کے معاملے پر بات سندھ ہائی کورٹ جا پہنچی ہے اور ‘کے ایم سی، ٹی ایم سی جناح ٹاؤن، میونسپل کمشنر و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
عدالت نے درخواست گزار کو “ایس بی سی اے” سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے “ایس بی سی اے” کو شہری آصف کی درخواست پر تین ہفتوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نبٹا دی۔
درخواست میں عرفان عزیز ایڈووکیٹ کے توسط سے کہا گیا تھا کہ علامہ اقبال لائبریری میں چائے کیفے بنا دیا گیا ہے پبلک لائبریری میں تجارتی سرگرمیاں غیر قانونی ہیں۔ وہاں ایک لائبریری باقی رہ گئی تھی، اسے بھی کیفے کے حوالے کر دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights