سمے وار (خصوصی رپورٹ)
ڈان کی صحافت بھی پستیوں میں گرنے لگی۔ ڈان نیوز کی اردو ویب سائٹ پر ایک خبر لگائی گئی جس میں لکھا گیا کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک میں افطار پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جب کہ خبر کے متن اندر تفصیلات کے نام پر اصل خبر دی گئی ہے کہ دراصل مسجد کے صحن میں افطار کرانے کی ہدایات کی گئی ہیں، تاکہ صفائی کا خیال رکھا جاسکے، جب کہ سب جانتے ہیں کہ اکثر افطار کے دسترخوان صحن ہی میں لگتے ہیں اور وہ صحن بھی مسجد کا حصہ ہوتا ہے، لیکن ڈان نیوز نے پست صحافتی اقدار میں رنگتے ہوئے محض کلکس لینے کے لیے خبر کو 100 فی صد غلط طریقے سے مشتہر کرکے اپنا معیار خراب کرلیا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور ناقدین نے بھی اسے کھلا بھونڈا پن قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ “ڈان” جیسے ادارے ایسے صحافتی ادارے تھے جن کا ایک وقار اور مرتبہ تھا، لیکن اب شاید پیسے کمانے کی دوڑ میں یہ بھی دوسروں کی طرح اپنے معیار پر سمجھوتا کرنے کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔
خبر کا لنک یہ ہے: https://www.dawnnews.tv/news/1227178/