Categories
Exclusive India Interesting Facts انکشاف دل چسپ عالمی منظرنامہ

ہندوستان میں کتا تو بہادر مانا، لیکن کوئی مسلمان نہیں!

سمے وار (خصوصی رپورٹ)
26 جنوری 2025 کو ہندوستان کے سب سے بڑے قومی دن “یوم جمہوریہ” پرجہاں روایتی طور پر مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو اعلیٰ ترین قومی اعزاز سے نوازا گیا ہے، وہیں بہادری کے حوالے سے بھی 93 مختلف شخصیات کو منتخب کیا گیا ہے۔
ہندوستانی وفاقی وزارت دفاع نے ایوارڈ پانے والوں کے ناموں کا اعلان ایک روز قبل 25 جنوری 2025 کو کردیا تھا، تاہم ان تمغوں کا اعلان ہندوستان کی خاتون صدر درو پدی مرمو نے گذشتہ روز (26 جنوری کو) 76ویں “یوم جمہوریہ” پر ہندوستانی مسلح افواج اور پولیس وغیرہ کے لیے بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کرنے کے صلے میں 93 ناموں کی منظور دی ہے، دل چسپ ترین بات یہ ہے کہ بہادری کے باب میں پاکستان سے زیادہ مسلمانوں کے دیش ہونے کے باوجود ایک بھی مسلمان نام شامل نہیں ہے، انتہا یہ ہے کہ بہادری کے لیے ہندوستانی سرکار نے ایک کتے کو تو اہمیت دی ہے اور ریاست کا ایک اعلیٰ ترین تمغا “فوجی کتے” کی نذر بھی کیا گیا ہے، جب کہ بھارتی فوج کے دو لیفٹیننٹ جنرل بھی دوسرے درجے کےا علیٰ ترین ایوارڈ کے حق دار قرار پائے ہیں۔
واضح رہے اعزاز پانے والے فوجی کتے ’’فینٹم‘‘ کا نام دیا گیا ہے، جو کہ ہندوستانی اسپیشل فورس کے ساتھ متعین تھا۔
ہندوستانی صدر درو پدی مرمو نے بعد از مرگ جن چار ایوارڈ کی منظوری دی، ان میں “فینٹم” بھی شامل ہے، جو ایک آپریشن کے دوران اکھنور میں مارا گیا تھا۔ اس کتے کی آخری رسومات بھی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی تھیں اس موقع پر ہندوستانی قومی ترانے اور اس کتے کے تابوت کو ہندوستانی پرچم میں نہ صرف لپیٹا گیا تھا، بلکہ فوجی دستے نے اسے سلامی بھی دی تھی۔ اِسے اب 2025 میں قومی اعزاز دے دیا گیا ہے، جب کہ کسی ہندوستانی کو یہ اعزاز اس مرتبہ نصیب نہیں ہوسکا ہے۔
حکام اس حوالے سے ہندوستان کے سیکولرازم کے دعوے پر سوال اٹھا رہے ہیں، جب کہ ہندوستانی مسلمان بھی ڈھکے چھپے انداز میں اس پر سوالیہ انداز میں ایک دوسرے کو دیکھ رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights