سمے وار (خصوصی رپورٹ)
پھلوں کا بادشاہ آم بہت مفید ہے، لیکن کیا شوگر کے مریض ۤآم کھا سکتے ہیں؟
اس کا جواب ہے ہاں، لیکن انھیں اس کو اس کے استعمال میں احتیاط سے کام لینا چاہیے، کیوں کہ اس میں مٹھاس کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ آم خون میں شکر کی مقدار بہت جلدی سے تو نہیں بڑھاتا، لیکن اگر زیادہ کھایا جائے تو اس کے اثرات پڑ سکتے ہیں۔
اس لیے شوگر کے مریضوں کو مناسب مٹھاس والا صرف ایک چھوٹا آم کافی رہتا ہے۔
اس کے ساتھ ضروری ہے کہ اسے بادام یا دہی کے ساتھ کھائیے، تاکہ اس کے اثرات محدود ہوسکیں۔ صبح ہی صبح ناشتے سے پہلے اور کھانے سے پہلے ہر گز نہ کھائیے۔ لیکن چاول یا روٹی کے بعد بھی اس سے گریز کرنا چاہیے۔ یعنی کھانے کے ایک ڈیڑھ گھنٹے بعد کھانا مناسب رہتا ہے۔
شوگر کے مریضوں کو آم کھاتے ہوئے اس کے شیک یا اس کے رس پینے سے گریز کرنا چاہیے۔
Categories
کیا شوگر کے مریض آم نہ کھائیں۔ ۔ ۔؟
