سمے وار (خصوصی رپورٹ)
یہاں جو ہم پیش کر رہے ہیں وہ ملک کے معاشی دارالحکومت کراچی کی کوئی دور درازیا مضافات کے مناظر نہیں ہیں بلکہ ڈیفنس فیز 2 کے سامنے مرکزی کورنگی روڈ کے عرصہ دراز سے رہنے والے حالات ہیں۔


اس میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح سڑکوں پر گندگی کے ڈھیر موجود ہیں۔
فٹ پاتھیں ٹوٹی ہوئی ہیں
نالوں سے نکلی غلاظتیں جوں کی توں پڑی ہیں اور جا بہ جا کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔
کچرا جلائے جانے سے دیواریں کالی ہوئی ہوئی ہیں۔ عاملوں اور پیروں کے اشتہارات بنے ہوئے ہیں



سروس روڈ سے لے کر سڑک کے کنارے تک بے دھڑک پانی کے ٹینکر موجود ہیں، اختر کالونی
کے سروس روڈ پر تو گویا واٹر ٹینکروں کی پارکنگ بنی ہوئی ہے۔
بہت سہولت سے ریتی بجری کے ٹرک کھڑے کیے گئے ہیں
سروس روڈ پر لوڈنگ گاڑیوں کی پارکنگ ہے
سڑک کے کنارے تجاوزات قائم ہیں، کہیں کباڑ پڑا ہے تو کہیں بکرا منڈی بنا دی گئی ہے
بالائی گزرگاہوں کے نیچے اور فٹ پاتھ کے کناروں پر کچرے کے بورے پڑے ہیں۔

















