سمے وار (مانیٹرنگ ڈیسک)
ایم کیو ایم کے سینٹیر فیصل سبز واری نے ایم کیو ایم کو سب سے زیادہ نقصان پہنچانے کا ذمہ دار بانی متحدہ اور اپنے سابق قائد تحریک الطاف حسین کو ٹھیرا دیا۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میں 22 اگست 2016 کے واقعے کے وقت ملک سے باہر امریکا میں تھے، میں بعد میں واپس آیا اس لیے میرے اوپر کوئی دبائو نہیں تھا کہ میں الطاف حسین کے بغیر والی ایم کیو ایم کا ساتھ دوں۔ الطاف حسین سے میرے بہت اچھے تعلقات بھی رہے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے اس کی تائید کی کہ بانی ایم کیو ایم نے اگرچہ ایم کیو ایم بنائی لیکن انھیں سب سے زیادہ نقصان بھی انھوں نے ہی پہنچایا۔
فیصل سبز واری نے ماضی کی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم نے وہ چیزیں چھوڑ دی ہیں۔ انھوں نے ماضی کی چیزوں کا دفاع کرنے سے گریز کیا۔ اس موقع پر انھوں نے ایک شعر بھی پڑھا کہ
کی محبت تو سیاست کا چلن چھوڑ دیا
ہم اگر محبت نہ کرتے تو حکومت کرتے
واضح رہے فیصل سبز واری ایم کیو ایم کا باقاعدہ حصہ بننے سے پہلے اے پی ایم ایس او کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ انھیں رکن صوبائی اسمبلی اور وزارت بھی الطاف حسین کے زمانے میں ملی، تاہم نظم وضبط کی خلاف ورزی پر انھیں الطاف حسین کی ایم کیو ایم میں آخری دنوں میں الطاف حسین کی جانب سے برہمی کا بھی سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد وہ ذرا پس منظر میں چلے گئے تھے لیکن جیسے ہی ڈاکٹر فاروق ستار نے الطاف حسین سے لاتعلقی کا اعلان کیا کچھ دنوں بعد فیصل سبز واری نے تنظٰم میں واپسی کرلی تھی۔
Categories
الطاف حسین نے سب سے زیادہ نقصان پہنچایا، فیصل سبز واری
