Categories
Education Exclusive Health Interesting Facts Karachi Society انکشاف تہذیب وثقافت کراچی

ہراسانی کا الزام: نوجوان آٹھویں منزل سے کود گیا

سمے وار (خصوصی رپورٹ)
کراچی میں بریگیڈ تھانے کی حدود میں ایک نجی اسکول کی آٹھویں منزل سے ایک نوجوان نے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
متوفی عثمان علی نے خُود کشی کرنے سے پہلے سوشل میڈیا پر ایک پیغام دیا، اپنے اس آخری پیغام میں اس نے معروف نجی اسکول کی انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ عرفان، حسن اور طلحہ نامی افراد نے مجھے کچھ عرصے اسے ذہنی اذیت دی۔ جس کی وجہ سے میں خودکشی کر رہا ہوں۔
اس پوسٹ میں عثمان علی نے طاقت کے استعمال اور سخت دبائو اور مالی زیادتیوں کی بات کی ہے اور کہا ہے جس نے بھی ساتھ دیا اس کا شکریہ، میرے بعد میرے خاندان کا خیال رکھا جائے۔
پولیس نے متوفی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ درج کردہ مقدمے میں اسکول کے مذکورہ بالا تینوں ملازمین کو نام زد کرتے ہوئے ان پر اقدام قتل کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights