Categories
Exclusive Gaza Health Interesting Facts Media USA عالمی منظرنامہ

غزہ: جنگ کے بعد کچرا ٹھکانے لگانے میں مشکلات

سمے وار (خصوصی رپورٹ)
فلسطینی غزہ کی پٹی میں دو برسوں خے بعد اگرچہ اب جنگ بندی کردی گئی ہے، لیکن ایک طرف حماس پر اس جنگ بندی کو توڑنے کا الزام لگا کر کئی مرتبہ بم باری کی جاچکی ہے، بلکہ اس کے ساتھ ساتھ دو سال تک جنگ سے جھوجھنے والے فلسطینی جب اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں تو انھیں دو سال کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں ایک بڑے فضلے اور کچرے کے ڈھیر سے سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی شہری کا کہنا تھا کہ فضا میں ایک ناگوار سے بو پھیلی ہوئی ہے اور یہاں مکھی، مچھر، لال بیگ اور دیگر حشرات کی بھرمار ہے، جس کی وجہ سے ہمیں شدید مشکلات ہیں۔
بہت سے فلسطینی تباہ حال غزہ میں خیموں میں اپنی زندگی کی شروعات کر رہے ہیں۔ غزہ میں صفائی کے حوالے سے وہاں کے بلدیاتی محکمے کا کہنا ہے کہ ہمیں دو سال کی صفائی کے دوران بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس مں سب سے اہم مسئلہ شہر کا کچرا ٹھکانے لگانے کے لیے لینڈ فل سائٹ بدستور اسرائیلی قبضے میں ہے، دوسری طرف ہمارے ناکافی وسائل کے سامنے صفائی کا کہیں زیادہ بکھیڑا موجود ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights