سمے وار (مانیٹرنگ ڈیسک)
سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کی رکن قرۃ العین نے پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہید ملت لیاقت علی خان کے یوم شہادت کی مناسبت سے 16 اکتوبر کو چھٹی کی قرارداد پیش کی اورکہا کہ یہ ایوان حکومت سندھ سے یہ سفارش کرتا ہے کہ وفاقی حکومت سے رابطہ کرے اور شہید ملت لیاقت علی خان کی برسی پر عام تعطیل کی جائے۔
قرۃ العین نے کہا کہ لیاقت علی خان ہمارے ہیرو ہیں، شہید ملت لیاقت علی خان کا شمار معماران پاکستان میں ہوتا ہے، بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر چھٹی ہوتی ہے۔ اس لیے وفاقی حکومت سے اس موقع پر تعطیل کا مطالبہ کیا جائے۔
اس موقع پر اگرچہ یہ قرار داد متفقہ طور پر منظور ہوگئی۔ جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے کہا ہم اس قرارداد کی حمایت کرتے ہیں۔
دوسری طرف پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے اس قرار داد کو بچوں کی نمائندگی قرار دے ڈالا،
سولہ اکتوبر کو یوم لیاقت کے حوالے سے چھٹی کی قرارد پر بولے کہ “قائداعظم محمد علی جناح کی برسی پر بھی چھٹی کینسل ہوگئی ہے۔ بچے اسکول جاتے نہیں بچوں کو بہانہ چاہئے ، باجی کی قرارداد بچوں کی نمائندگی کر رہی ہے۔”
یہ باتیں کرتے ہوئے ضیا النجار یہ بھول گئے کہ قائد کی وفات کی چٹھی تو نہیں ہوتی، لیکن اقبال اور قائد کے یوم پیدائش پر آج بھی عام تعطیل ہوتی ہے۔ یہی نہیں پیپلزپارٹی تو اپنی حکومتوں میں بے نظیر اور ذوالفقار بھٹو کی برسیوں پر بھی عام تعطیل کا اعلان کرتی رہی ہے۔
Categories
“یوم لیاقت” کی چھٹی، بچوں کی نمائندگی ہے، پی پی وزیر
