Categories
Exclusive Karachi Media MQM انکشاف ایم کیو ایم دل چسپ ذرایع اِبلاغ سیاست کراچی مہاجر صوبہ مہاجرقوم

رکن ‘متحدہ’ ڈاکٹر اسامہ اور ارتضیٰ کو لاپتا ہوئے کئی روز گزرگئے

سمے وار (مانیٹرنگ ڈیسک)
سانحہ گل پلازا کے بعد مبینہ طور پر وہاں سے واپس جاتے ہوئے 20 جنوری 2026 کو ڈاکٹر اسامہ انجم اور ارتضیٰ صدیقی کے لاپتا ہونے کو کئی روز گزر گئے تاحال ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ واضح رہے ایم کیو ایم لندن کے دونوں فعال کارکنان جوہر عابد ایڈووکیٹ کے ہمراہ فعال تھے اور ایم کیو ایم لندن کے مقتول انچارج ڈاکٹر حسن ظفر عارف کی برسی کے موقع پر ان کے لیے فاتحہ خوانی اور باقاعدہ ویڈیو پیغام بھی جاری کرتے رہے ہیں۔ 18 جنوری 2026 کو الطاف حسین گروپ کے یہ کارکنان فعال تھے کہ اس دوران انھیں نامعلوم افراد نے حراست میں لے لیا جس کے حوالے سے عدالت میں پٹیشن بھی دائر کی گئی ہے۔ واضح رہے جو ہر عابد ایڈووکیٹ وہی شخصیت ہیں جنھوں نے ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ کے جنازے کے بعد میڈیا سے گفتگو کی تھی اور مبینہ طور پر سارے انتظامات کی لندن گروپ کی جانب سے نگرانی کی تھی۔ جس کے بعد بہادر آباد گروپ میں مصطفیٰ کمال کی جانب سے سخت پریس کانفرنس کی گئی تھی۔ ڈاکٹر اسامہ انجم 2024 کے انتخابات میں بھی الطاف حسین کی جانب سے آزاد امیدوار تھے اور اس دوران بھی گرفتار کیے گئے تھے اور اب ایک مرتبہ پھر نوجوان ڈاکٹر کو اٹھا لیا گیا ہے۔ یہی نہیں اس سے قبل لندن گروپ ہی کے نثار پنہور اور ان کے بیٹے محسن پنہور کو بھی لاپتا کیا ہوا ہے۔ نثار پنہور اس سے پہلے بھی کئی بار بغیر وجہ اور بغیر گرفتاری ظاہر کیے حراست میں لیے جا چکے ہیں۔ یوں لندن گروپ کے چار فعال ارکان اس وقت لاپتا ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights