Categories
Exclusive Interesting Facts PTI انکشاف تحریک انصاف شہباز شریف قومی سیاست مسلم لیگ (ن)

پاکستان کا موجودہ قرضہ کتنے ارب بڑھ چکا ہے؟

سمے وار (خصوصی رپورٹ)
اسٹیٹ بینک نے پاکستان کے موجودہ قرض کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جس کے مطابق پاکستان کا مارچ 2023 میں مجموعی قرض 57 ہزار 122 ارب 50 کروڑ روپے تک پہنچ چکا ہے۔ بینک دولت پاکستان کے مطابق فروری 2023 میں پاکستان کا مجموعی قرض 54 ہزار 400 ارب روپے تھا۔
اس طرح مارچ میں پاکستان کے قرض میں فروری کے مقابلے میں 2 ہزار 685 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
دسمبر 2022 میں پاکستان کا مجموعی قرض 51 ہزار 58 ارب 20 کروڑ روپے تھا۔ جون 2022 میں پاکستان مجموعی قرض 47 ہزار 832 ارب 40 کروڑ روپے تھا۔
مارچ 2022 کا جائزہ لیا جائے تو تب پاکستان کا مجموعی قرض 43 ہزار 12 ارب 70 کروڑ روپے تھا۔ یوں مارچ 2022 تا مارچ 2023 کے دوران پاکستان کے قرض میں 32.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ مارچ 2022 تا مارچ 2023 پاکستان کے قرض میں 14 ہزار 109 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *