Categories
Exclusive Health Interesting Facts Media Society انکشاف دل چسپ ذرایع اِبلاغ سمے وار- راہ نمائی صحت

الٹی کے وقت غفلت موت کا سبب بن سکتی ہے!

سمے وار (خصوصی رپورٹ)
“پیچھے تو دیکھو” کی ویڈیو سے مشہور ہونے والے احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کی موت الٹی کے پھیپھڑوں میں چلے جانے سے ہوئی ہے۔ ہم میں سے اکثر لوگ الٹی کو معمولی سمجھ کر احتیاط نہیں کرتے۔
ہمیں چاہیے کہ الٹی کے وقت احتیاط کریں ورنہ یہ چیز کسی بھی وقت بہت خطرناک صورت حال اختیار کرسکتی ہے۔ اس لیے ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ جب بھی ہمیں کسی بھی وجہ سے قے آرہی ہو تو ہم کیا احتیاط کریں تاکہ اس خطرے سے محفوظ رہ سکیں۔
الٹی کے وقت کچھ یہ بات بہت زیادہ ضروری ہے کہ ہم الٹی کو روکیں نہیں، اکثر الٹی کے وقت ہم اسے منہ میں روکنے کی کوشش کرتے ہیں، یہ مرحلہ خطرناک ہوسکتا ہے، ہمیں چاہیے کہ خیال کریں کہ ہماری قے معدے سے باہر آتے ہوئے غلطی سے سانس کی نالی میں نہ جائے، جو پھر پھیپھڑوں میں جاکر ہماری موت کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ اس سے ہماری آکسیجن لینے کے عمل میں رکاوٹ ہوتی ہے اور دم گھٹ سکتا ہے یا دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔
جب بھی متلی ہو اپنے جسم کو سیدھا رکھیے۔ تاکہ الٹی منہ سے باہر آجائے۔ زمین کی طرف بیسن کی طرف جھکے ہوئے ہوں۔
اس موقع پر اگر مریض لیٹا ہوا ہے تو اسے دائیں یا بائیں کروٹ سے لٹا دیجیے، اور سر کو نیچے کی طرف جھکا دیجیے تاکہ قے واپس سانس کی نالی میں نہ جائے۔
الٹی کے وقت منہ اور گلے کو صاف رکھیے۔ قے کے فوراً بعد اپنے منہ صاف کریں۔ اگر الٹی کے بعد گلے میں کچھ پھنسا ہوا لگے تو مریض کو کھانسی کرنے دیں تاکہ وہ باہر نکل سکے۔
کمزور یا بےہوش مریض میں خاص احتیاط کرنی چاہیے، کیوں کہ وہ بے سدھ ہوتا ہے اور الٹی کی وجہ سے زیادہ خطرناک ہوسکتا ہے۔
ایسے مریض کو بھی کروٹ سے لٹا دیجیے، الٹی کے موقع پر سیدھا لیٹنا خطرناک ہے کیونکہ قے آسانی سے سانس کی نالی میں جا سکتی ہے۔
الٹی کے فوراً بعد سانس کی علامات پر گہری نظر رکھیے۔
اگر کھانسی نہ رہی ہو، سانس لینے میں تکلیف، سینے میں جلن یا درد یا تیز بخار یا سردی لگے تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔
چھوٹے بچوں یا بزرگ افراد کا خاص خیال رکھنا ہوتا ہے۔ کیوں کہ وہ اکثر اپنی کیفیت بتا نہیں پاتے۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ ہم سب کو حفظ وامان میں رکھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights