Categories
Education PPP Society Tahreem Javed اردوادب انکشاف پیپلز پارٹی تحریم جاوید تعلیم تہذیب وثقافت دل چسپ سمے وار بلاگ سندھ سیاست

نواب شاہ کے طلبہ اردو میں اعلیٰ تعلیم سے محروم کیوں؟

(بلاگ: تحریم جاوید)
صدر مملکت آصف علی زرداری کے اپنے شہر نواب شاہ میں قائم شہید بے نظیر بھٹو یونی ورسٹی شہید بے نظیر آباد (نواب شاہ) میں پاکستان کی قومی زبان اردو کا شعبہ سرے سے موجود ہی نہیں ہے, جس کی بنا پرمذکورہ یونی ورسٹی سے منسلک ڈویژن (شہید بے نظیر آباد) کے چار اضلاع سے تعلق رکھنے والے ہزاروں طالب علم اردو میں “ماسٹرز” اور “بی ایس” کرنے سے محروم ہیں۔ بے نظیر بھٹو یونی ورسٹی سے منسلک ڈویژن شہید بے نظیر آباد (نواب شاہ) کے چار اضلاع جن میں نواب شاہ، نوشہرو فیروز، سانگھڑ اور دادو شامل ہیں کے ہزاروں طالب علم جو اردو زبان و ادب میں ماسڑز یا “بی ایس” کرنا چاہتے ہیں ، بے حد پریشان ہیں کہ آخر وہ جائیں تو جائیں کہاں ، کیوں کہ یہ طالب علم جہاں ایک طرف کالجز میں داخلوں پر پابندی کی وجہ سے اردو میں ماسٹرز اور بی ایس کرنے سے محروم ہوگئے ہیں، تو دوسری طرف ستم بالائے ستم کہ شہید بے نظیر یونی ورسٹی نواب شاہ میں اردو زبان و ادب کا شعبہ سرے سے قائم ہی نہیں ہے، جو قومی زبان اردو کے ساتھ بے اعتنائی اور ناروا سلوک کی ایک نہایت ہی افسوس ناک اور شرم ناک مثال ہے ۔ شہید بےنظیر بھٹو ڈویژن کے چاروں اضلاع سے تعلق رکھنے والے ایم اے/ بی ایس اردو کے داخلوں سے محروم ہزاروں طلبہ سمیت والدین ، علمی و ادبی حلقوں نے حکومت پاکستان ، ہائیر کمیشن ایجوکیشن اور حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی زبان اردو کے ساتھ اس ناروا سلوک اور ازالے ، نیز اردو زبان وادب کے تشنگان علم کے سہولت کے لئے شہید بے نظیر یونی ورسٹی نواب شاہ میں جلد سے جلد اردو ڈپارٹمنٹ کا قیام عمل میں لایا جائے تا کہ متعلقہ اضلاع کے شاگرد اردو زبان و ادب میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں۔
(ادارے کا بلاگر سے متفق ہونا ضروری نہیں، آپ اپنے بلاگ samywar.com@gmail.com پر بھیج سکتے ہیں)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights