Categories
Exclusive Karachi Media PPP Rizwan Tahir Mubeen پنجاب پیپلز پارٹی رضوان طاہر مبین سمے وار بلاگ سندھ سیاست قومی سیاست کراچی مسلم لیگ (ن) مہاجرقوم

خدانخواستہ لاہور کے ساتھ ایسا ہو!

(تحریر: رضوان طاہر مبین)
لاہور کے بچوں اور بڑوں کی ہمیشہ خیر ہو۔۔۔ہمیں لاہور سے بھی بہت اپنائیت اور انسیت ہے۔۔
وہاں کھلے گٹر میں گر کر خاتون اور بچے کی جان چلے جانا بے بہت شک الم ناک حادثہ ہے۔
اس حادثے کا موازنہ کراچی میں مسلسل اور منظم طور پر جاری مجرمانہ بے شرمی اور غفلت سے نہیں کیا جاسکتا!
کراچی اب شہر نہیں بلکہ آج یہ ایک آسیب زدہ کھنڈر بن چکا ہے،
یہاں ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور راستوں کی بدحالی،
پبلک ٹرانسپورٹ ناپید، جو ہے وہ نہایت اذیت ناک،
قبضہ گیری اور تجاوزات سے برا حال،
مختلف بدمعاش گروہوں کی ہمارے مُحلوں میں کھلم کھلا بدمعاشیاں اور غنڈہ گردیاں اور
بھتا خوری کی دھمکیاں الگ ہیں۔
کراچی میں شہری صرف گٹروں اور نالوں میں نہیں بلکہ
تیز رفتار ڈمپروں، اور ٹینکروں سے کچل کر،
راستے میں راہ زنوں سے،
گھروں میں ڈکیتوں سے،
گلیوں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے،
شاپنگ مالز میں جل کر مر کر سوختہ سرمہ ہو جاتے ہیں۔ ان کی لاشیں بھی راکھ ہوجاتی ہیں!
کراچی گذشتہ 10 سال سے مسلسل بدترین ریاستی جبر کی زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے، یہاں اپنے حق کے لیے آواز اٹھانے والے ‘لاپتا’ کر دیے جاتے ہیں، پھر ان کی لاشیں بھی نہیں ملتیں، برسوں سے آج بھی کراچی کے کئی نوجوان گھر نہیں پہنچے۔۔
یہاں سیاسی جبر اور گھٹن کے ساتھ سیاسی عمل اور سیاسی اختیار یرغمال ہے۔ ہم پر جیسے اغیار مسلط ہیں اور ہم ان کے غلام!
کراچی میں پولیس سے لے کر رینجرز تک سب غیر مقامیوں پر مشتمل ہے، سرکاری ملازمتوں میں پہلے ہی کراچی والوں کے لیے جگہ نہیں تھی، اب کراچی والے اپنے ہی شہر سے بے دخل اور اپنے ہی نگر میں اجنبی بنائے جا رہے ہیں۔۔۔
اللہ نہ کرے ہمارے پیارے لاہور کے ساتھ اس کا عشر عشیر بھی ہو۔۔۔
29 جنوری 2026
(ادارے کا بلاگر سے متفق ہونا ضروری نہیں، آپ اپنے بلاگ samywar.com@gmail.com پر بھیج سکتے ہیں)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights