Categories
Exclusive Interesting Facts Karachi PPP Society اردوادب انکشاف پیپلز پارٹی تہذیب وثقافت دل چسپ ذرایع اِبلاغ سندھ قومی سیاست کراچی

“میری کرسی پر کیوں بیٹھے؟”

سمے وار (خصوصی رپورٹ)
گذشتہ روز سے سکھر میں کراچی آرٹس کونسل کی میزبانی میں جاری لٹریچر فیسٹول کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر موجود ہے، جس میں کسی نے یہ لکھا کہ احمد شاہ کو اسٹیسج سے اتار دیا گیا، لیکن دوسری طرف یہ خورشید شاہ کی جانب سے احمد شاہ کی مسند پر بیٹھنے کا معاملہ ہے، جس پر احمد شاہ نے اسٹیج پر غالباً احتجاج کیا، جسے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا، ویڈیو میں خورشید شاہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے برابر کی کرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں اور وزیراعلیٰ مبینہ طور پر خورشید شاہ کی تائید کرتے ہوئے محسوس ہوتے ہیں اور پھر اپنی کرسی پر بیٹھ جاتے ہیں۔ اس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے احمد شاہ کو آڑھے ہاتھوں لیا اور اس پر مختلف طرح کے تبصرے کیے کہ جیسے دو شاہوں نے ایک شاہ پر غلبہ کرلیا، خورشید شاہ نے کہا ہوگا کہ آپ کراچی کے شاہ ہیں، یہ سکھر ہے اور یہاں کے شاہ ہم ہیں۔ کچھ لوگوں نے احمد شاہ کی جانب سے مبینہ طور پر اس پر معترض ہونے پر بھی سوال اٹھایا ہے اور اسے چھوٹی سی بات پر چھوٹا پن قرار دیا ہے، کہ وہ تو سیاست دان ہیں، لیکن آپ ایک ثقافتی ادارے کی قیادت کر رہے ہیں، آپ کو اس پر اپنے ظرف کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔ جیسے تہذیب حافی کا شعر ہے ؎
اس کی مرضی وہ جسے پاس بٹھا لے اپنے
اس پہ کیا لڑنا فلاں میری جگہ بیٹھ گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights