سمے وار (خصوصی رپورٹ)
ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں مادری زبانوں کے حوالے سے اعداد وشمار جاری کر دیے گئے ہیں، جس کے مطابق پنجابی، پشتو، سندھی، سرائیکی چار بڑی مادری زبانیں قرار پائی ہیں۔
مادری زبان پنجابی رکھنے والے 8 کروڑ 89 لاکھ افراد کے ساتھ سرفہرست ہے۔
دوسری بڑی مادری زبان پشتو ہے، جسے چار کروڑ 36 لاکھ افراد بولتے ہیں۔
سندھی مادری زبان رکھنے والے تین کروڑ 44 لاکھ افراد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
چوتھی بڑی مادری زبان سرائیکی 2 کروڑ 88 لاکھ،
جب کہ قومی زبان اردو کو مادری زبان رکھنے والے افراد 2 کروڑ 22 لاکھ کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔
اپنا الگ صوبہ رکھنے والے بلوچی مادری زبان رکھنے والے 81 لاکھ 17 ہزار افراد کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر ہیں۔
ساتویں پر ہندکو والے 55 لاکھ 90 ہزار ہیں جو “ہزار وال” کی مادری زبان ہے، ان کے علاقے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں واقع ہیں۔
آٹھویں بڑی مادری زبان براہوی بولنے والے 27 لاکھ 78 ہزار ہیں، جو کہ صوبہ بلوچستان میں قلات، خضدا اور مستونگ میں رہتے ہیں۔
نویں نمبر پر کوہستانی زبان ہے، جو 10 لاکھ 39 ہزار افراد بولتے ہیں، جو خیبر پختونخوا کے ضلعے کوہستان کے رہنے والوں کی زبان ہے۔
دسویں نمبر پر کشمیری 2 لاکھ 74 ہزار،
گیارھویں نمبر پر شینا (گلگت بلتستان) ایک لاکھ 16 ہزار،
بارھویں بلتی (گلگت بلتستان) 52 ہزار 134 افراد
تیرھویں کیلاشی زبان بولنے والے سات ہزار 466 افراد ہیں، جو خیبرپختونخوا میں چترال کے علاقے مین بولی جاتی ہے۔
جب کہ 33 لاکھ 37 ہزار افراد دیگر متفرق زبانیں بولتے ہیں۔
اس طرح 13 بڑی زبانوں میں سندھ میں مرکزی طور پر دو زبانیں اردو اور سندھی بولی جاتی ہیں،
بلوچستان میں بلوچی اور براہوی زبان بولی جاتی ہے،
پنجاب میں پنجابی، سرائیکی اور ہندکو (ہزارہ) بولنے والے ہیں، یعنی تین بڑی زبانیں بولی جاتی ہیں
خیبر پختونخوا میں پشتو، ہندکو (ہزارہ)، کوہستانی اور کیلاشی، چار بڑی زبانیں بولی جاتی ہیں۔
کشمیر میں کشمیری اور گلگت بلتستان میں شینا اور بلتی زبانیں زیادہ بولی جاتی ہیں۔
Categories
پاکستان کی 10بڑی مادری زبانیں، کس صوبے میں کتنی زبانیں؟
