Categories
Interesting Facts MQM PPP PTI Society انکشاف ایم کیو ایم پیپلز پارٹی تحریک انصاف جماعت اسلامی دل چسپ سندھ شہباز شریف قومی تاریخ کراچی مسلم لیگ (ن)

ملک بھر میں سب سے زیادہ جرائم کہاں ہو رہے ہیں؟

سمے وار (مانیٹرنگ ڈیسک)
گذشتہ دنوں سامنے آنے والے جرائم کے حکومتی اعداد و شمار کے مطابق، ایک سال کے دورانملک بھر میں مجموعی طور پر 11ہزار 74 قتل، 2ہزار 142 اجتماعی زیادتی، 4ہزار 472 عصمت دری اور 34 ہزار 688 اغوا اور یرغمال بنائے جانے کے واقعات درج کرائے گئے۔ ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں ایک سال کے دوران پاکستان بھر میں قتل اور اغوا سمیت مندرجہ بالا تمام جرائم سب سے زیادہ سامنے آئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اعدادوشمار دیکھیے تو یہاں اجتماعی زیادتی کے رپورٹ ہونے والے واقعات صوبہ خیبر پختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان سے بھی زیادہ سامنے آئے۔ ایک سال میں پاکستان بھر میں کُل 11 ہزار 74 قتل کے واقعات سامنے آئے، جن میں سب سے زیادہ پنجاب میں چار ہزار 908 افرادہ موت کے گھاٹ اتارے گئے۔ خیبر پختونخوا میں تین ہزار 444، سندھ میں 1826، بلوچستان میں 528، اسلام آباد میں 155، گلگت بلتستان میں 122 اور آزاد جموں و کشمیر میں 75 افراد مارے گئے۔ اس کے علاوہ اقدام قتل کے 17 ہزار 50 واقعات کھاتوں میں درج کرائے گئے، جن میں پنجاب سے نو ہزار 199، سندھ سے دو ہزار 625، خیبر پختونخوا سے چار ہزار 50، بلوچستان سے 521، اسلام آباد سے 240، گلگت بلتستان سے 224اور آزاد کشمیر سے 190 واقعات ریکارڈ کا حصہ بنائے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights