Categories
Education Exclusive History of Pakistan Media Society اردوادب انکشاف تہذیب وثقافت دل چسپ ذرایع اِبلاغ قومی تاریخ قومی سیاست کراچی

چاروں صوبوں میں قائدملت کی تقاریب کرانے کا حکم

سمے وار (مانیٹرنگ ڈیسک)
فراموش کردہ شہید ملت لیاقت علی خان کے 75 ویں یوم شہادت پر شہر اقتدار میں ایک طویل عرصے بعد کوئی پروگرام ہوسکا۔ اکادمی ادبیات پاکستان کے زیرِ اہتمام تقریب جمعہ، 16 اکتوبر 2026ء کو سہ پہر 3 بجے شیخ ایاز کانفرنس ہال، اکادمی ادبیات پاکستان، اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت معروف شاعر و ادیب افتخار عارف نے کی، جب کہ وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی مہمانِ خصوصی تھے۔ وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن نے اپنے ذیلی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ملک کے چاروں صوبوں میں قائدِ ملت کی خدمات کے اعتراف میں تقریبات منعقد کی جائیں۔ واضح رہے اس برس لیاقت علی خان کے حوالے سے اکادمی ادبیات پاکستان نے کوئز مقابلے اور تصویری نمائش سمیت تین پروگراموں کا انعقاد کیا۔ ‘یوم لیاقت‘ کی مناسبت سے آرٹس کونسل کراچی میں بھی مذاکرہ منعقد کیا گیا، جس میں پروفیسر انیس زیدی، محفوظ النبی، پیرزادہ سلمان اور ابصار احمد نے حصہ لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights