سمے وار (تحریر: نوید صدیقی ہادی)
انتہائی افسوس کیساتھ یہ بلاگ تحریر کررہا ہوں۔
جناب مظہر عباس صاحب آپ پر شک تو ہمیشہ رہا ہے۔ کہ آپ ’پیڈ صحافی‘ ہیں اور جس طرح آپ پیپلوں کی حمایت کررہے ہیں اور پیپلوں کو جمہوری بتانے میں رطب السان ہیں، اس نے آپکے خلاف شکوک و شبہات پر مہرِ تصدیق ثبت کر دی ہے۔
آپ مسلسل بلاول کی ترجمانی کر کے اس کا مکروہ چہرہ چھپانے میں مصروف ہیں۔
کیا آپکو بلاول کا فاشسٹ نظریہ اور شہری علاقوں کو خاک و خون میں نہلانے کی دھکیاں نظر نہیں آئیں؟
تو پھر کیوں انھیں نظرانداز کررہے ہیں؟
آپ نے ان دھمکیوں کو تو عاصمہ شیرازی کے پورے پروگرام میں درخور اعتنا ہی نہ سمجھا، چہ جائیکہ کہ اس کی مزمت کرتے۔
مانتے ہیں کہ آپ کی فرقہ وارنہ سوچ پیپلوں سے ہمدردی پر مجبور کرتی ہے۔
مگر اب وقت آگیا ہے کہ آپ کے معصوم چہرے کے پیچھے آپ کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا جائے۔
مظہر عباس آپ معصوم مہاجروں کے خون کو اتنا ارزاں جانتے ہیں کہ بلاول کو تنبیہ کرنا تک بھی گوارا نہ کیا۔
آپکی مہاجر دشمنی آپ کے پورے ماضی سے عیاں ہے۔ مگر اتنی بدبودار نفرت صرف پیپلوں کی کاسہِ لیسی کے لیے سمجھ سے بالاتر ہے۔
لعنت ہے ایسے نظریے پر جو آپ کو انسانیت کے درجے سے بھی گرا کر ایک فاشسٹ دہشت پسند بنادے۔
لعنت ہو ہر اس صحافی پر جو بلاول کی ننگی وحشت پر اس کو مطعون بھی نہ کرے۔ لعنت خاص طور پر مظہر عباس آپ پر کہ ساری زندگی مہاجروں سے محبت کا خراج وصول کرتے رہے اور اندر ہی اندر مہاجروں کی بیخ کنی پر شاداں و فرحاں، قاتلینِ مہاجروں سے اپنی قیمت بھی وصول کرتے رہے۔
آہ افسوس آپکے لیئے ایک شعر آپ کی خدمت میں نظر کررہا ہوں۔
دیکھا جو تیر کھاکے کمیں گاہ کی طرف
اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہوگئی
۔
(ادارے کا بلاگر سے متفق ہونا ضروری نہیں، آپ اپنے بلاگ samywar.com@gmail.com پر بھیج سکتے ہیں)
Categories
مظہر عباس: صحافی یا بلاول کے ترجمان؟
