Categories
Education Health Karachi Media MQM انکشاف تعلیم دل چسپ سائنس وٹیکنالوجی سیاست

ہر بیماری سے بچنے کے انجیکشن لگانے پڑیں گے، مصطفیٰ کمال

سمے وار (مانیٹرنگ ڈیسک)
وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ میں نے اپنی بیٹی رجا کمال کو سامنے لانے کا عمل اللہ کی رضا کے لیے کیا ہے۔ 30 سال کے سیاسی کیریئر میں کبھی اپنی فیملی کو آن اسکرین نہیں لایا۔ میں رب کی رضا کے لیے کام کررہا ہوں۔ گمراہ کن افواہوں کو ختم کرنے کے لیے میری بیٹی سامنے آئی ہے، تاکہ کوئی میری بیٹی اپنے آپ کو اس ویکسین سے دور نہ رکھے
ہمیں اپنی قوم کو مریض بننے سے بچانا ہے ، سرکاری اسپتال تو ہیں ہی ایسے نجی اسپتال بھی ایسی ہی حالت میں ہیں۔ میرا کام آواز دینا ہے اور میں نے آواز دے دی ہے۔ رب کی رضا کے لیے میں اپنی بیٹی کو سامنے لایا ہوں
اور اس کو بھی سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی ہے، کینسر ایک موذی مرض ہے جو ایک پورے گھر کو تباہ کردیتا ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights