Categories
Education Exclusive Karachi KU MQM PPP PTI Society انکشاف ایم کیو ایم پیپلز پارٹی تعلیم دل چسپ سندھ سیاست قومی تاریخ قومی سیاست کراچی مسلم لیگ (ن) مہاجر صوبہ مہاجرقوم

آئین سے پہلے والا پاکستان اچھا تھا یہ بعد والا؟ خالد مقبول صدیقی

سمے وار (مانیٹرنگ ڈیسک)
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینئر اور وفاقی وزیرِ صحت خالد مقبول صدیقی نے آج 20 ستمبر 2025 کو کراچی چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے نصف زندگی جلا وطنی میں گزاری, صرف اتنا سچ بولوں گا جتنی جمہوریت آزاد ہے۔ 78 سالہ تاریخ میں کراچی کا سب سے سنہرا دور 1990ء سے 1992ء تک کا تھا۔ بہت سے لوگوں کو کراچی کا امن نہیں بدامنی بہتر لگتی ہے۔ آگمینٹیشن اگر نہ آئی تو ٹینکر مافیا ارب پتی سے کھرب پتی بن جائے گا۔ کراچی 17 سال سے “ایم کیو ایم” کے پاس نہیں ہے۔ 1970 اور 2008 سے قبل پاکستان بہتر تھا، بعد میں ایسا کیا ہوگیا۔
کراچی میں شناخت کا بحران پیدا ہوگیا ہے، 1972 کی نینشنلائزیشن دراصل “فیوڈلائزیشن” تھی، پاکستان کی صنعت کو جاگیرداروں کو سونپ دیا گیا
پورا ملک ہمیں مہاجر کہہ رہا تھا اور ہم خود کو مہاجر نہیں کہہ رہے تھے، کراچی لسانیت کی بنیاد پر مہاجروں نے سب سے آخر میں تنظیم بنائی، فلسفی سقراط نے 2500 سال قبل کہا تھا کہ آپ کی شناخت ہی آپ کا مقدر ہے۔
آئین کی 50ویں سال گرہ پر مجھے بلایا گیا، مجھے یہ بتا دیں آئیں سے پہلے والا پاکستان اچھا تھا یا بعد کا؟
کراچی میں گندم ساڑھے 3 کروڑ لوگوں کیلئے آتی ہے اور ابادی ڈیڑھ کروڑ بتائی جاتی ہے۔ کابل سے زیادہ افغانی کراچی میں رہتے ہیں،
مردم شماری میں گمشدہ ہوئے آدھے افراد کو بازیاب کروا لیا ہے، 1972 میں 67 لاکھ کی ابادی کو مردم شماری میں 36 لاکھ کی گئی۔
کسی قوم کو کرکٹ اتنی مہنگی نہیں پڑی جتنا ہمیں ورلڈ کپ پڑا،
صوبے کا مطالبے کو غداری قرار دینا خود سب سے بڑی غداری ہے۔ کوئی صوبہ دھرتی ماں نہیں ہے، پاکستان دھرتی ماں ہے۔ کیا اس میں کوئی متنازعہ بات ہے، یہ تو آئین میں موجود ہے، جب ضلع اور ڈویژن بڑھتے چلے گئے تو صوبے کیوں نہ بڑھے؟ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبے خود کو ملک تصور کرنے لگے۔ کراچی کی تقسیم جائز ہے تو سندھ کی تقسیم غلط کیسے ہے؟ پنجاب اور “کے پی کےٗ میں صوبے بن سکتے ہیں تو سندھ میں صوبہ کیوں نہیں بن سکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights