Categories
Exclusive Karachi Media PPP انکشاف پنجاب پیپلز پارٹی سمے وار بلاگ سندھ سیاست شہباز شریف قومی سیاست کراچی مسلم لیگ (ن) مہاجر صوبہ مہاجرقوم

تم پنجاب میں سڑکیں تباہ، پانی نایاب، ٹینکر مافیا لاسکتی ہو؟

سمے وار (تحریر: تحریم جاوید)
کہتے ہیں کہ گذشتہ دنوں سندھ کے ہونہار وزیر جنابِ شرجیل میمن بس مریم نواز کو دبنگ ردعمل دینے ہی والے تھے کہ اچانک شہر قائد میں بارش برس گئی اور یوں ان ک اسارا پروگرام ہی ملتوی ہوگیا۔
ذرا دیکھیے بارش کے چند روز بعد تک کے مناظر۔۔۔۔

یہ کورنگی بھٹائی کالونی کی طرف کا راستہ ہے، جو کورنگی کراسنگ بھی کہلاتا ہے، اس علاقے کا یہ اہم چوراہا ہے، جہاں سے بلا مبالغہ روزانہ لاکھوں لوگوں کا گزر ہوتا ہے، اور یہ راستہ جو بھٹائی کالونی اور ابراہیم حیدری کی طرف جاتا ہے، یہاں تین چار بڑی نجی یونیورسٹیاں موجود ہیں، جو لاکھوں روپے کے عوض طلبہ کو اعلیٰ تعلیم سے روشناس کراتی ہیں، ایک نجی فلاحی اسپتال کا راستہ بھی اسی “گندگاہ” کے پاس میں ہے، میڈیا چینلوں کے دفاتر اور مراکز بھی یہیں ہیں، کئی صنعتیں بھی اسی راستے سے گزر کر آتی ہیں، لیکن آپ آگے تو بعد میں جائیے گا، پہلے اس کا منظر ملاحظہ کیجیے۔

اب بھلا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سندھ کی اس وڈیرہ شاہی کا کوئی مقابلہ کرسکتی ہیں۔۔۔
ماننا ہوگا 18 سال سے مسلط نامراد حکومت نے اب کراچی کو سندھ بنا دیا ہے۔ اس تباہی کے بعد بھی اگر کسی کو شک ہے تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے۔
وہ جو سندھی اسمبلی میں شازیہ مری چنگھاڑتی ہیں اور شرجیل میمن ہکلاتے ہیں کہ “کراچی سندھ ہے!!” جسے چیخ کر حقائق کو بدل دیں گے، لیکن بہرحال ان تنگ نظر سندھی وڈیروں نے بہت محنت کی ہے کراچی کو کھنڈر بنا کر ثابت کردیا کہ واقعی کراچی اب سندھ کی کالونی ہے اور واقعی اب تو پوری طرح سندھ ہے۔

سندھ کی طرح کراچی میں نہ کچرا کنڈی کا کوئی نظام ہے، نہ صفائی ستھرائی کا اور سندھ کی طرح کراچی میں بھی اب سڑک وڑک نام کی کسی چیز کو ان بدبختوں نے سلامت نہیں رہنے دیا، پھر بھی ناصر بیگ چغتائی اور اس نوع کے دیگر بے شرم چلاتے ہیں کہ اگر بھٹو مافیا کو کچھ کہہ دیا جائے تو ۔۔۔
اب کیا بھولی مریم نواز نے پلٹ کر سندھی وڈیروں کے سندھ کارڈ کو پلٹا کر انھی کے منہ پر دے مارا تو مرچیں لگ گئیں۔ اب دوڑتے پھر رہے ہیں کہ ہم تو یوں ہم تو ووں۔ ارے بھئی، تمھیں خود بھی تمھاری اوقات پتا ہے۔ اب تم کہو گے کہ دیکھو تم ہماری طرح سڑک پر پانی جمع ہی نہیں کرسکتیں، ہمارے ہاں ایک ایک مہینے تک شہریوں کو یاد رہتا ہے کہ یہاں بارش ہوئی تھی۔ تم تو ناقدری ہو پہہلے سڑک بناتی ہو،م پھر اس سڑک پر میٹرو چلاتی ہو، اور نہ جانے اورنج ٹرین بلو ٹرین اور پتا نہیں کیا کچھ کرتی ہو، تمھارے ہاں نہ لوگ سڑک پر منہ اٹھا کر موت سکتے ہیں، نہ بلوں کے نیچے چرسی موالی اور غیر مقامی گندگی پھیلاتے دکھائی دیتے ہیں۔

مریم نواز تم اپنی اوقات میں رہو ایسا نہ ہو کراچی کے بعد ہمارا اگلا ہدف لاہور اور ملتان ہوں اور پھر ہم بتائیں تم کو دیکھو ترقی تو یہ ہوتی ہے۔ یہ سڑکوں پر گڑھے، کھلے ہوئے گٹر، بارشوں میں بہتے ہوئے لوگ اور ٹوٹے ہوئے نالوں میں غرق ہوتے ہوئے شہری!
تم نے ابھی تک صفائی دیکھی ہے، آئو پنجابیو تمھیں سندھ کی طرح غلاظتوں میں دھکیل کر ٹھمکے لگائیں اور تم نے تو سیلاب میں شاید چینلوں کو “تباہی” دکھانے سے روکا۔ ہم تو 12 مہینے شہر کراچی کو کھنڈر بنا کر رکھے ہیں ذرا کسی کراچی والے صحافی کا مروڑ دکھا دو کسی نے ہاہاکار مچائی ہو کہ کراچی کھنڈر ہوگیا۔

لاہور کی طرح کراچی میں گیس لائنوں میں نہیں ملتی۔ ہم سلینڈروں کے کاروبار کو فروغ دیتے ہیں۔ تمھارے لوگ تبھی تو رزگار کے لیے یہاں آتے ہیں۔ کراچی لاوارث ہے ملک بھر کے حرام خوروں اور چور اچکوں اور مافیا کے لیے جنت ہے۔ اب یہاں کوئی ہڑتال نہیں ہوتی۔ شہریوں کو کچل دو۔ ڈمپروں سے موٹر سائیکل روند دو۔ بس ایک دن کا بخار پھر سب وہی رواں دواں۔

لاہور والو۔ پنجابیو تم نے ابھی تک ٹینکر کا مزہ چکھا اور نہ ٹینکروں سے پانی بھرنے کا۔ کراچی پاکستان کا وہ شہر ہے جہاں آج ٹینکر مافیا (اور کے پیچھے کون ہے یہ تم خود پتا کرلینا) اربوں روپے ماہانہ کما رہا ہے۔ یہ سب پیسا پاکستان پیپلزپارٹی اور اسٹیبلشمنٹ کی ملی بھگت سے بن رہا ہے۔
اس لیے شرجیل میمن نام کا وزیر کہتا ہے کہ آئو مقابلہ کرلو
اب مریم نواز تم فیصلہ کرو تمھیں مقابلہ کرنا ہے یا نہیں؟
کیوں کہ تم سڑکیں بنا بنا کر دیتے ہو۔ ہم اتنے عرصے کریم آباد انڈر پاس میں شغل لگا کر رکھتے ہیں!
تم میٹرو بس بنائو ہم چند لال بسیں چلا کر ٹرک کی بتی کے پیچھے دوڑائیں گے
تم اورنج اور بلو لائنیں بنا بنا کر دیتی رہو، ابھی تو ہمارے یونیورسٹی روڈ کا کھنڈر کا مقابلہ کرنا ہے
تم لائنوں میں پانی دو ہمارے ٹینکر پھر بھی زیادہ کما کر سب کو پال رہے ہیں!
تم صفائ کرو، ہم نے شہید ملت ایکسپریس وے پر “بلاول بھٹو” کچرا کنڈی سے شہریوں کو بتایا کہ شہر کے درمیان غلاظت کیسے تلف کی جاتی ہے
جائو مریم نواز اپنا کام کرو تمھارا ہمارا کوئی مقابلہ نہیں ہے
تم سڑک سے شروع ہوتی ہو، ہم جانتے ہی نہیں سڑک کس بلا کا نام ہے۔
جائو جائو پنجابی پنجابی کرو اور پنجاب کو جگمگائو ہم کھنڈروں کے امین ہیں سندھ اور سندھی دونوں کو کھنڈر بنا کر چھوڑیں گے!
.
(ادارے کا بلاگر سے متفق ہونا ضروری نہیں، آپ اپنے بلاگ samywar.com@gmail.com پر بھیج سکتے ہیں)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights