Categories
Education Health Interesting Facts Society انکشاف تعلیم دل چسپ سائنس وٹیکنالوجی سمے وار- راہ نمائی صحت

پلاسٹک کی پانی بوتل استعمال کرنے والے ہوشیار

سمے وار (مانیٹرنگ ڈیسک)
کیا آپ جانتے ہیں کہ پانی کی بوتل پر چھَپی میعاد ختم ہونے کی تاریخیں بوتل کے مشروب کے لیے نہیں بلکہ اس کے میٹرئیل کے لیے ہیں، پانی کی کوئی ایکسپائری ڈیٹ نہیں ہوتی۔ تھوڑی دیر کے بعد، جب ایکسپائری کی تاریخ ختم ہو جائے گی، بوتل سے پلاسٹک، مائع کی شکل میں نکلنا شروع کر دے گا اور اگر یہ پلاسٹک کے زرات یا قطرات، پانی میں حل ہونے والے ہوں، تو یہ اس منرل واٹر کا زائقہ خراب کردیں گے، جو اس بوتل میں بند ہے.
پانی کبھی خراب نہیں ہوتا۔ اگر پانی کو دس ہزار سال کے لیے ایک ایسے کنٹینر میں بند کرلیا جائے، جہاں کنٹینر کے پارٹیکل پانی میں مکس نہ ہوپائیں، تو پانی ہمیشہ وہاں فریش و ترتازہ بغیر زائقے کی تبدیلی کے ملے گا۔ پانی کی بوتل پر تازگی کی تاریخ رکھنا اتنا ہی معنی رکھتا ہے جتنا کہ چینی یا نمک کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ، یعنی نمک اور چینی کا ذائقہ بھی سدا یک ساں رہتا ہے، اگر اس کو ان کے کنٹینر کے اثرات سے محفوظ رکھا جائے۔
اگرچہ پانی، اپنے آپ میں، خراب نہیں ہوتا، لیکن جس پلاسٹک کی بوتل میں یہ موجود ہوتا ہے، وہ “ایکسپائر” ہو جاتی ہے اور آخر کار پانی میں کیمیکل شامل کرنا شروع کر دیتی ہے۔ پانی اور دیگر مشروبات کی بوتلیں، آج کل PET میٹرئیل سے تیار کی جاتی ہیں۔ یہ Polyethylene terephthalate، جسے PET بھی کہا جاتا ہے، صاف، مضبوط، ہلکا پھلکا اور 100% ری سائیکل کرنے کے قابل پلاسٹک کا نام ہے۔اگرچہ اسے عام طور پر ایک “محفوظ” پلاسٹک سمجھا جاتا ہے، اور اس میں کوئی پلاسٹک کا زہریلا عنصر BPAنہیں ہوتا ہے، لیکن گرمی اور ایکسپائری ڈیٹ گزر جانے کی موجودگی میں یہ کھانے اور مشروبات میں اینٹیمونی، ایک زہریلا میٹالائیڈ، پانی یا مشروب میں سرائیت کر سکتا ہے۔جس سے کچھ نقصاندہ اثرات بھی مرتب ہوسکتے ہیں۔ اور رس جانے والے پلاسٹک کی مقدار سے حساب سے یہ اثرات ہوسکتےہیں۔
اب ایسا ضروری نہیں کہ یہ پانی کو سو فی صد زہریلا بنائے گا، لیکن یہ اس کا ذائقہ “پہاڑی چشمے کا قدرتی پانی” سے کچھ کم کا بنا سکتا ہے، جو اکثر منرل واٹر کمپنیاں دعویٰ کرتی ہیں۔ اگر صارفین مشروبات کی کمپنیوں سے یہ شکایت کرنے کے لیے رابطہ کرتے ہیں کہ انکا کئی سال پہلے کا خریدا ہوا پانی بد ذائقہ اور بدمزہ ہے، تو بوتل بنانے والے اس بات کی نشاندہی کر سکتے ہیں کہ اسے ختم ہونے کی تاریخ تک نہ پینا ان کی اپنی غلطی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights