Categories
Education Exclusive Interesting Facts Karachi MQM PPP انکشاف پیپلز پارٹی تعلیم تہذیب وثقافت جامعہ کراچی جماعت اسلامی دل چسپ سندھ سیاست قومی تاریخ قومی سیاست کراچی مہاجر صوبہ مہاجرقوم

جامعہ کراچی اور جامعہ سندھ: فیسوں میں اتنا فرق کیوں؟

سمے وار (مانیٹرنگ ڈیسک)
ایک طرف جماعت اسلامی سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی وحدانیت سندھ اور کراچی سندھ کے اٹوٹ انگ جیسی قرار داد کی حمایت کرتی ہے تو دوسری طرف اسی جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر صاحب جامعہ کراچی اور جامعہ سندھ کے ساتھ حکومت سندھ کے دہرے معیار کا نوحہ کہتے ہیں۔
وہ جامعہ کراچی اور جامعہ سندھ کی فیسوں کا موازنہ کرتے ہوئے سوال کرتے ہیں کہ ایک ہی صوبہ، ایک ہی انتظامیہ تو پھر انتا فرق کیوں؟
منعم ظفر نے بتایا کہ جامعہ سندھ میں “بی بی اے” کی فیس 55 ہزار ہے، لیکن دوسری طرف جامعہ کراچی میں یہ فیس ایک لاکھ 23 ہزار روپے تک لی جا رہی ہے!
ڈاکٹر آف فیزیکل تھراپی کی جامعہ سندھ میں 44 ہزار پانچ سو روپے فی سیمسٹر، جب کہ جامعہ کراچی کے لیے 2 لاکھ 23 ہزار روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔
ایل ایل بی کے لیے جامعہ سندھ میں ساٹھ ہزار پانچ سو روپے، جب کہ جامعہ کراچی میں ایک لاکھ ایک ہزار روپے لیے جا رہے ہیں۔
کمپیوٹر سائنس میں سندھ یونیورسٹی میں 55 ہزار اور جامعہ کراچی میں 94 ہزار 500 روپے فی سیمسٹر رکھے گئے ہیں۔
حکومت سندھ کا تعصب یہیں تک محدود نہیں ہے، بلکہ جامعہ کرچی میں 48 ہزار طلبہ وطالبات کے لیے صرف 28 پوائنٹس ہیں۔ جب کہ جامعہ سندھ کے 25 ہزار طلبہ کے لیے 50 پوائنٹ بسیں ہیں۔۔۔
یہیں سے واضح ہوجاتا ہے کہ کراچی اور سندھ دو الگ الگ حقیقتیں ہیں، لیکن جماعت اسلامی اسمبلی کے اندر نہ صرف پیپلزپارٹی کی حمایت کرتی ہے، بلکہ اس پر غیر جانب دارانہ کردار ادا کرنے سے بھی قاصر رہتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights