Categories
Education India Interesting Facts Karachi PPP Society انکشاف پیپلز پارٹی تعلیم دل چسپ سعد احمد سمے وار بلاگ سندھ سیاست قومی تاریخ کراچی مہاجر صوبہ مہاجرقوم ہندوستان

صنعتیں سندھ میں کیوں نہ لگیں؟

سمے وار (مرسلہ: سعد احمد)
صوبۂ سندھ، صوبہ بھی نہیں تھا۔ جب قیامِ پاکستان کی بنیاد رکھی گئی تب یہ صوبہ بنا۔ ورنہ سندھ کو تو بمبئی نے خود میں ضم کیا تھا۔ بمبئی اتنا طاقت ور تھا اور کراچی پہلے سے بمبئی کا حصہ تھا۔ جب پرانی باتیں کرنی ہیں تو ان باتوں پر بھی دھیان دو۔ اس حقیقت کو بھی مدنظر رکھو۔
اگر آپ کو پرانا والا سندھ چاہیے، جو آپ کی ملکیت تھا تو پھر پرانے والے سندھ میں کراچی سندھ کا حصہ ہی نہیں تھا۔ بمبئی نے سندھ کو خود میں ضم کیا، پھر کراچی جو کہ بمبئی کا پارٹ تھا، دونوں ایک ساتھ برٹش راج میں ملا دیا گیا۔
لہٰذا مہاجر اردو بولنے والے تو اپنے ہی پارٹ بمبئی میں بیٹھے ہیں۔ کراچی بھی بمبئی تھا اور بمبئی سات آئی لینڈ / جزیروں پر مشتمل تھا، یہاں سندھی گوٹھ نہیں تھے۔ جو ہندو سندھی یہاں تھے وہ یہاں سے کوچ کر گئے۔
کراچی کو اردو بولنے والوں نے آباد کیا، کاروبار لگائے، صنعتیں قائم کیں۔ برٹش راج کے ختم ہونے اور پاکستان کے تصور کے بعد سندھ کو مسلم صوبہ بنایا گیا۔ ورنہ سندھ تو صوبہ بھی نہیں تھا۔
اور سندھ میں بہت ساری قومیں تھیں، ہندو تھے، جن کی زمینوں پر تم سندھی اندرونِ سندھ میں بیٹھے ہو۔ کسی سندھی نے اردو بولنے والوں کو نہ پناہ دی نہ جائیداد۔ مومن روٹی کھلا کر طعنہ نہیں دیتا۔
اب تو تم سندھی اردو اسپیکنگ کے ٹیکسز پر پل رہے ہو۔ پورا اندرونِ سندھ کیوں کام یاب نہ کیا؟ وہاں صنعتیں، انڈسٹریز کیوں نہ لگیں؟ وہاں اسپتال کیوں کامیاب نہیں؟ وہاں کے لوگ یہاں کیوں ہجرت کرکے کراچی میں آ کر رہتے ہو؟ وہاں کاروبار کیوں نہیں کرتے؟
کراچی والوں نے کراچی کو صنعتی زون بنایا۔ سندھ اور سندھی دونوں الگ الگ ہیں۔ سندھ مختلف قوموں، زبانوں کی سرزمین تھا۔ سندھی ان تمام قوموں کے ملاپ سے بننے والی ایک قوم ہے جس نے سندھ کی زبانوں کو ملایا۔
جس طرح امریکن نیشنلٹی کے بعد کوئی بھی اپنا حسب نسب نہیں کھوتا نہ بدلتا ہے بلکہ پیچھے سے وہ پاکستانی نژاد ہی رہتا ہے اور زبان و ذات کے لحاظ سے پنجابی، پٹھان یا سندھی ہی رہتا ہے، اس طرح سندھ میں رہنے والا دوسری زبان کا بندہ دوسری زبان کا ہی ہوگا۔ وہ پنجابی ہے تو پنجابی ہوگا، پٹھان ہے تو پٹھان، بلوچی ہے تو پیچھے سے بلوچی ہی کہلائے گا۔ اور اردو بولنے والا ہے تو اردو اسپیکنگ ہی کہلائے گا۔
صوبے کے اعتبار سے سندھ ہے، لیکن سندھی بالکل نہیں۔ کیونکہ سندھ خطہ یا صوبے کی نمائندگی کرتا ہے، مگر سندھی، پنجابی، بلوچی یہ الفاظ زبان کی نمائندگی کرتے ہیں۔
لہٰذا دینِ شریعت کے مطابق کوئی بھی مومن اپنا حسب نسب نہیں بدل سکتا۔ جس نے ایسا کیا اس کا ٹھکانہ جہنم ہے۔ اس لیے ہم پاکستانی ہیں، مسلمان ہیں، الحمدللہ یہی ہماری ثقافت ہے۔
اب ہم بلاول زرداری کی طرح بھٹو لگا کر اللہ کو ناراض نہیں کر سکتے۔
سندھیوں میں اصل میں دین کی کمی، خلل کچھ سندھیوں میں ہے نہ کہ سندھ میں۔ کراچی کو سندھ سے نہ ملاؤ۔ سندھ کی بات کرو، سندھ تمہارا، کراچی ہمارا ہے۔
(ادارے کا بلاگر سے متفق ہونا ضروری نہیں، آپ اپنے بلاگ samywar.com@gmail.com پر بھیج سکتے ہیں)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights