Categories
Exclusive Society اچھی اردو انکشاف تہذیب وثقافت جیو نیوز ذرایع اِبلاغ سعد احمد سمے وار- راہ نمائی ہندوستان

اردو اور ہندی، کپل شرما بہ مقابلہ تابش ہاشمی

(تحریر: سعد احمد)
گذشتہ دنوں ہندوستانی کپل شرما کامیڈی شو دیکھنے کا اتقاق ہوا، جس میں یہ دیکھ کر خاصی حیرانی ہوئی کہ ہم سے زیادہ ترقی کرنے اور ہم سے زیادہ انگریزی اثرنفوذ کے باوجود انھوں نے اپنے چینلوں پر اپنی ہندی رسم الخط کو کتنا زندہ رکھا ہوا ہے۔ مختلف مہمانوں کے سامنے کپل شرما جب اسکرین پر مختلف خبریں یا چیزیں دکھاتے ہیں تو وہ ہندی رسم الخط میں ہوتی ہیں، دوسری طرف ہمارے ہاں ٹی وی اور اشتہارات پر اگرچہ بولی تو اردو جاتی ہے، لیکن اس میں تلفظ خراب ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ انگریزی الفاظ کا اضافہ کیا جاتا ہے اور اب سب سے بڑا مسئلہ رومن رسم الخط کی صورت میں سامنے آچکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہماری اسکرینوں پر بھی اردو زبان انگریزی رسم الخط میں لکھی ہوئی دکھائی دیتی ہے، یہاں تک کہ کپل شرما شو کی طرح جیو کا تابش ہاشمی کا ’ہنسنا منع ہے‘ میں بھی بہت سے سوالات یا تحریریں اسکرین پر آتی ہیں تو وہ رومن رسم الخط میں لکھی ہوئی ہوتی ہیں، جس سے لامحالہ لوگ رومن سے متاثر ہو رہے ہیں اور اردو کے اپنے رسم الخط سے دور ہو رہے ہیں جو نہایت تشویش کی بات ہے، کوئی بھی زبان اپنے رسم الخط کی وجہ سے ہی آگے بڑھتی ہے، ورنہ اس کا تلفظ برباد ہوا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنے درخشاں ماضی اور جڑوں سے بھی محروم ہوجاتی ہے۔ عوام کو چاہیے کہ اپنے فیڈ بیک کے ذریعے اشتہارات اور چینلوں کو آگاہ کریں اور خود بھی اردو کو اردو کے رسم الخط ہی میں لکھا کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights