سمے وار (خصوصی رپورٹ)
کراچی شہر میں سامنے آنے والی ایک رپورٹ کے مطابق کراچی میں پانچ ماہ میں چھینی گئی بائیکوں سے زیادہ ٹریفک پولیس نے ایک ہفتے میں ضبط کرلی ہیں۔
ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈائون کا نام دیتے ہوئے جو رپورٹ پیش کی گئی ہے اس میں 11 ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں ضبط کی گئی ہیں۔ جو چھینی گئی 19 ہزار موٹر سائیکلوں کی یومیہ شرح کے حساب سے کہیں زیادہ ہیں۔ چھینی گئی بائیکیں ایک ہزار یومیہ سے بھی کم ہیں، جب کہ ٹریفک پولیس نے کراچی والوں کی جو بائیکیں ضبط کی ہیں ان کی شرح ڈیڑھ ہزار سے بھی زیادہ ہے!
رپورٹ کے مطابق ٹریفک پولیس نے یہ کارروائی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر اپریل کے مہینے میں کی ہے اور ہیلمٹ نہ ہونے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 11 ہزار 276 موٹرسائیکلیں ضبط کر لی گئی ہیں
دوسری طرف شہریوں کو کچل کر مارنے والے بے لگام ہیوی ٹریفک کے حوالے سے بتایا گیا کہ 193 ڈمپر اور ٹینکرز فٹنس اور تیز رفتاری پر ضبط کیے گئے۔
Categories
کراچی: چھینی گئی بائیکوں سے زیادہ ٹریفک پولیس لے اڑی!
