Categories
Exclusive India Interesting Facts Karachi Media Society انکشاف تہذیب وثقافت دل چسپ ذرایع اِبلاغ سمے وار- راہ نمائی قومی تاریخ قومی سیاست کراچی ہندوستان

“یوم آزادی اور معرکہ حق” کا جشن اور ہندوستانی فلموں کے گیت؟

سمے وار (خصوصی رپورٹ)
یوم آزادی کے موقعے پر مایہ ناز گلوکار عاطف اسلم کی اپنے والد کے انتقال کے فوری بعد کراچی میں منعقدہ کنسرٹ میں شرکت پر شائقین ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔
13 اگست 2025 کو منعقدہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقدہ اس پروگرام کے حوالے سے کچھ شہریوں کا کہنا ہے کہ عاطف اسلم اپنے وعدے کے پکے ہیں اور انھوں نے اس موقعے پر بھی اپنا وعدہ نبھایا ہے، جب کہ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ وعدے سے زیادہ پیسے کا کھیل تھا، انھیں اس کنسرٹ کے لیے مبینہ طور پر 2 کروڑ روپے دیے گئے ہیں، اس لیے انھیں شرکت ضرور کرنی ہی تھی۔
اس کے ساتھ ساتھ بہت سے لوگوں نے ان کی جانب سے ہندوستانی فلموں سے شہرت پانے والے اور ہندوستانی فلموں کے لیے گائے جانے والے گانے سنانے پر بھی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ یوم آزادی کے اس موقع پر جب پاک فوج کی جانب سے ہندوستان کے خلاف حالیہ کام یابی کے بعد “معرکہ حق” بھی منایا جا رہا ہے، ایسے میں ملی نغموں اور قومی اور وطنی ترانوں کے بہ جائے عام محفل موسیقی سجالینا ویسے بھی کوئی مناسب قدم نہیں ہے۔ اس میں شاذ ونادر ہی کوئی قومی وملی نغمہ سننے کو ملا۔ سجاد علی، راحت فتح اور عاطف اسلم تک سبھی نے عام موسیقی کے سر بکھیرے۔ ایسے میں یوم آزادی کا رنگ کہاں رہ گیا؟
سونے پہ سہاگہ عاطف اسلم ہندوستانی فلم عجب پریم کی غضب کہانی کے گیت گا رہے ہیں اور لوگ جھوم رہے ہیں اور یہ یوم آزادی اور معرکہ حق کا جشن ہو رہا ہے؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights