Categories
Exclusive Karachi Media MQM PPP Society انکشاف ایم کیو ایم پیپلز پارٹی دل چسپ ذرایع اِبلاغ سندھ سیاست کراچی مہاجر صوبہ مہاجرقوم

سانحہ گل پلازا: پیپلز پارٹی کو بچانے کے لیے ‘انفولینسر’ میدان میں!

سمے وار (مانیٹرنگ ڈیسک)
آتش زدگی سے کراچی کے معروف شاپنگ مال “گل پلازا” کی تباہی کے بعد جہاں کراچی والوں میں پیپلزپارٹی کی 18 سال سے مسلسل جاری رہنے والی حکومت کے خلاف زبردست غم وغصہ پایا جاتا ہے اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور وزیراعلیٰ سندھ کی جائے وقوعہ پر اگلے دن آمد پر عوام شدید مشتعل بھی ہوئے، وہیں اب مارکیٹ یونین اور دکان داروں کو مطعون کرنے کا بھی کام بڑے زور شور سے جاری ہوگیا ہے۔ مختلف پیشہ ور انفولینسر حکومت وقت اور انتظامیہ کی جدوجہدکے گن گاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور غیر منطقی انداز میں میئر کراچی اور حکومت سندھ کی نااہلی اور غفلت پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔
اس عمل میں سندھ سے تعلق رکھنے والے عناصر تو شامل ہیں ہی، بہت سے کراچی والے یوٹیوبر بھی کود پڑے ہیں۔ وہ کسی نہ کسی زاویے سے سانحے کی شدت کو کم کرنے کے لیے مختلف ہتھ کنڈے آزما رہے ہیں اور اس کے نتیجے مین رائے عامہ کے ردعمل کا نشانہ بھی بن رہے ہیں۔ شہر کراچی اور سندھ جو پہلے ہی نظریاتی طور پر دو الگ الگ قطبات میں بٹا رہا ہے۔ وہ بہت تیزی سے ایک دوسرے کے مقابل ہوتا ہوا محسوس ہو رہا ہے۔ جو کہ شہر کے ماحول کے لیے نیک شگون نہیں۔
ایک طرف سانحہ میں ممکنہ طور پر ہلاکتوں کی تعداد تہرے ہندسے تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے تو دوسری طرف عام عوام بھی ایسے صحافیوں اور ویڈیو بنانے والوں کو بھی لعن طعن کا نشانہ بنا رہے ہیں جو ایسے وقت میں بھی کسی نہ کسی طرح حکومت وقت کی مجرمانہ غفلت کا رخ موڑ کر الٹا عوام کو مورد الزام ٹھیرانے کی سعی کر رہے ہیں۔
بہت سے یوٹیوبر ایسے بھی سامنے آئے ہیں جو عام طور پر پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہیں، لیکن اب انھوں نے پینترا بدل لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر انھیں بکائو مال کے خطاب سے نوازا جا رہا ہے جو لوگوں کے مرنے پر بھی انتظامیہ کی تعریف کر رہے ہیں اور ان کا مقصد کسی نہ کسی طرح پیپلزپارٹی کو بچانا ہے۔ دوسری طرف لوگوں نے ان کے غیر جانب دارانہ کردار کی وجہ سے انھیں فالو کیا ہوا تھا، وہ اب انھیں ان فالو کرنے لگے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights