Categories
Education Exclusive Karachi Media MQM PPP Society انکشاف ایم کیو ایم پنجاب پیپلز پارٹی تعلیم تہذیب وثقافت خواتین ذرایع اِبلاغ سندھ سیاست کراچی مہاجرقوم

وکیل پرتشدد کرنے والوں کا کرمنل ریکارڈ ہے، عامر وڑائچ

سمے وار (مانیٹرنگ ڈیسک)
کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ نے کہا ہے کہ لائنز ایریا میں وکیل پر تشدد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی، جس پر کچھ وکلا ان لوگوں کے ساتھ ہوگئے۔ لیکن جب تحقیق کی گئی تو ان کے خلاف 14 ایف آئی آر ہیں جس میں شراب، اسلحے، جوا اور منشیات وغیرہ کا اچھی خاصا مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے۔
عامر نواز وڑائچ نے کہا کہ کسی کو بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے، کسی کو لگ رہا ہے کہ وکیل غلط ہے، وہ تھانے اور عدالت بار کونسل میں جاسکتا ہے، وکلا کے پاس جا سکتا ہے، اس کا مداوا کر سکتا ہے۔ اس دوران کچھ لوگوں نے یا سیاسی پارٹی نے مزید خرابی پیدا کرنے کی کوشش کی اور ایک بینر فکس کیا جس میں ہماری ایک کمیونٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔ میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔ میں یہ کہوں گا کہ ہم کالا کوٹ ہیں ہماری ہرگز فکر نہ کریں ہم روز ایک دوسرے کے خلاف کیس لڑتے ہیں اور پھر اکٹھے کھڑے ہوتے ہیں۔ اس سے وکلا کو تقسیم نہ سمجھیں یہ نہ سمجھیں کہ اس سے اپنی مردہ سیاست زندہ کرسکتے ہیںَ کوئی بھی قوم اور مسلک ومذہب کی تفریق سے بالاتر ہیں۔ یہاں وہ لوگ موجود ہیں جنھوں نے وکلا پر تشدد کیا تھا، ہم یہ چاہ رہے تھے کہ وہ لوگ یہاں معافی مانگتے اور معاملہ ختم ہوجاتا، لیکن یہاں خواتین ہیں، جو ہماری بہنیں ان کی ہمارے دل میں عزت ہے۔ اس لیے ہم نے کہا ہمیں کوئی ایکسکیوز نہٰں چاہیے، بس آپس میں بھائی چارا اور بھائی چاہیے۔ ہم نے ان کو معاف کیا اور جو لائنزایریا کا مسئلہ تھا جسے کچھ لوگ تعصب کو زندہ کر رہے تھے ان کو کہوں گا کہ کوئی اور دھندہ ڈھونڈیں۔ اس موقع پر لائنز ایریا واقعے کے خلاف مکینوں کی حمایت میں سامنے آنے والے ’’ٹیم مہاجر پاکستان‘ کے چیئرمین بیرسٹر حسن بھی عامر وڑائچ اور دیگر عہدے داروں کے ساتھ موجود تھے اور انھوں نے بھی لسانی بنیادوں پر تفریق پیدا کرنے کی مذمت کی۔ اس موقع پر لائنزایریا مکینوں کی جانب سے وکلا پر لگائے گئے الزامات جس کی وجہ سے سارا نزاع پیدا ہوا تھا، اس پر کوئی بات نہیں کی گئی اور نہ ہی خالد ممتاز ایڈووکیٹ پر عدالت میں پیشی کے موقع پر مبینہ تشدد اور بدمزگی کے حوالے سے کوئی اظہار خیال کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights