سمے وار (مانیٹرنگ ڈیسک)
سندھ میں منعقدہ ایم ڈی کیٹ کے امتحانی نتائج کے مطابق ٹاپ 20 امیدواروں میں کراچی کا کوئی طالب علم جگہ نہیں بنا سکا
سندھ کے سب سے پس ماندہ ضلعے تھرپارکر کے 5 طلبہ ٹاپ 20 امیدواروں میں شامل ہیں۔
ٹاپ 20 امیدواروں میں حاصل کردہ مارکس 176 سے 179 تک ہیں ، کل پرچہ 180 نمبر کا تھا۔ ابتدائی 50 امیدواروں میں بھی تھرپارکر نمایاں رہا 12 طلبہ شامل ہیں۔ ٹاپ 50 امیدواروں میں تھرپارکر کے طلبہ کا حصہ 24 فی صد ہے
دوسری طرف ٹاپ 50 امیدواروں میں کراچی کے صرف 7 طلبہ، جب کہ 100 طلبہ میں کراچی کے 18 طلبہ ہیں۔
ٹاپ 200 میں 37، 500 میں 111 اور ٹاپ 1000 میں کراچی کے 210 امیدوار شامل ہیں۔
کام یاب ہونے والے ٹاپ 10ہزار امیدواروں میں کراچی کے 3 ہزار 327 طلبہ شامل ہیں۔
ایم ڈی کیٹ میں سندھ میں 33ہزار 336 شامل تھے جس میں سے 16ہزار 507 امیدوار کام یاب ہوئے تناسب 49.5 فی صد ہے
کراچی سے 9505 امیدوار شریک اور 5492 کام یاب ہوئے، اس طرح کام یابی کی شرح 57.8 فی صد ہے
جن تین اضلاع کے امیدوار سب سے زیادہ بڑی تعداد میں کام یاب ہوئے ہیں ان میں کراچی شرقی کے 62 فی صد، کراچی وسطی کے 59.9 فی صد اور تیسرے پر تھرپارکر کے 59.7 فی صد امیدوار شامل ہیں
ایم ڈی کیٹ میں ایم بی بی ایس کے لیے پاسنگ مارکس 180 میں سے 99 نمبر ہیں۔ تھرپارکر سے 1027 شریک اور 613کام یاب ہوئے
لاڑکانہ میں 1410 میں سے 623 کام یاب ہوئے
میرپور خاص میں 1262 میں سے 571 کام یاب ہوئے
سکھر میں 984 میں سے 503 کام یاب ہوئے
جام شورو میں 672 میں سے 265 کام یاب ہوئے
حیدرآباد میں 1611 میں سے 652 کام یاب ہوئے
خیرپور میں 2189 میں سے 970، دادو میں 1441 میں سے 669 نواب شاہ میں 1485 میں سے 630، ٹھٹھہ میں 398 میں سے 181 کام یاب ہوئے۔
