Categories
Education Health Interesting Facts Media PPP انکشاف پیپلز پارٹی تعلیم تہذیب وثقافت خواتین دل چسپ ذرایع اِبلاغ سندھ صحت قومی سیاست کراچی

مرتضیٰ وہاب کی بیٹی نے چہرہ کیوں چھپایا؟

سمے وار (خصوصی رپورٹ)
متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر صحت نے سرویکل کینسر کی ویکسین کے لیے اپنی بیٹی کو سامنے لانے کے بعد آج پیپلپز پارٹی سے تعلق رکھنے والے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی اپنی بیٹی کی ویکسین کی پوسٹ کرچکے ہیں۔ ان کی بیٹی کی تصویر میں انگلی پر ویکسینشن کا نشان لگا ہے اور بیٹی نے کارڈ سے اپنا چہرہ چھپایا ہوا ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین اس حوالے سے مختلف تبصرے کر رہے ہیں، بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ مرتضیٰ وہاب اتنے لبرل ہیں اور اتنی پروگیسو پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں لیکن وہ اپنی بیٹی کی تصویر بنوانے کے حوالے سے دقیانوسی خیالات کے مالک نکلے۔ جب کہ کچھ لوگوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ وہ ان کی بیٹی ہی نہ ہو۔ دوسری طرف کچھ لوگوں نے کہا ہے کہ چاہے مرتضیٰ وہاب کیسے بھی نظریات رکھتے ہوں اور ان کی پارٹی کتنی ہی ترقی پسند کیوں نہ ہو، یہ ان کا اور ان کی بیٹی کا بنیادی حق ہے کہ وہ اپنا چہرہ دکھائیں یا نہ دکھائیں۔ ہمیں ان کی نجی زندگی کا اتنا حق دینا ہوگا۔ وہ چاہے تو پوری تصویر بنوائے یا چہرے کو ڈھانپ لے۔ اس سے مرتضیٰ وہاب اور ان کے گھرانے سمیت کسی کے نظریات کا تعین کرنا مناسب عمل نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights