Categories
Education Health Karachi KU Media MQM PPP انکشاف ایم کیو ایم پنجاب پیپلز پارٹی تعلیم تہذیب وثقافت جامعہ کراچی سندھ قومی تاریخ کراچی مسلم لیگ (ن) مہاجر صوبہ مہاجرقوم

لاہور سے گھوڑے کے فضلے کی بدبو آتی تھی، صدر کراچی چیمبر

سمے وار (خصوصی رپورٹ)
صدر کراچی چیمبر آف کامرس جاوید بلوانی نے کہا ہے کہ کراچی کے لیڈرز اگر بزنس کمیونٹی کے ساتھ مل جائیں تبھی مسائل کا حل ممکن ہے
ایم کیو ایم کے پاس ایک صوبے سے زائد 22 قومی اسمبلی کی نشستیں ہیں
“ایم کیو ایم” کی نشستیں اس شہر سے ہیں جو یتیم اور بیمار شہر بن چکا ہے۔ کراچی کو مزید بیمار کیا جا رہا ہے جو 54فیصد برآمدات اور 67فیصد ٹیکس ادا کرتا ہے
جاوید بلوانی نے مزید کہا کہ 1980 کی دہائی میں ہم جب لاہور کا سفر کرتے تو کپڑوں سے گھوڑے کے فضلے کی بدبو آتی تھی۔ تاہم آج کراچی کے عوام تاجروں سیاست دانوں کے ساتھ بدترین ناانصافی ہو رہی ہے
اگر کراچی صحت مند ہوجائے تو پاکستان کے قرضے ادا کیے جاسکتے ہیں،
صدر کراچی ایوانِ صنعت وتجارت جاوید بلوانی نے کہا کہ 70 اور 80 کی دہائی میں 20 سے 22 ممالک کے شہری کراچی کی جامعات میں تعلیم حاصل کرنے آتے تھے۔ آج کراچی میں کوئی ایسی یونیورسٹی نہیں جو بین الاقوامی معیارات پر پورا اترے
کے فور سے لے کر کراچی سرکولر ٹرین تک ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کی جارہی ہے جس سے انکی لاگت 5 گنا بڑھ چکی ہے۔
کراچی سے 170ارب روپے ٹیکس جمع ہوتا ہے، گاڑیوں کا ٹیکس 20 ارب روپے، پراپرٹی ٹیکس 60کروڑ روپے اور دیگر متعدد ٹیکس اکٹھے ہوتے ہیں۔ کیا کراچی پر کیا اس تناسب سے خرچ کیا جاتا ہے؟
کراچی کے محنت کش بسوں کی چھت پر سفر کرتی ہے اور وقت کا ضیاع الگ ہوتا ہے۔ ٹرانسپورٹ کے مسائل کی وجہ سے مزدور طبقہ ٹھیک سے کام نہیں کر پاتا۔ متعدد ایسے مزدور ہیں جو غار کے زمانے میں جاچکے ہیں جنہوں نے اپنی بجلی گیس کنیکشن کٹوادیے ہیں
میری گزارش ہے کہ کراچی کے لیڈرز ایوانوں میں آواز اٹھائیں اور کراچی کیلئے بل پاس کروائیں.
اس تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم اور ایم کیو ایم کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights