Categories
Education Exclusive Interesting Facts Karachi KU PPP Saad Ahmad Society انکشاف ایم کیو ایم پیپلز پارٹی تعلیم تہذیب وثقافت جامعہ کراچی دل چسپ ذرایع اِبلاغ سعد احمد سمے وار بلاگ سمے وار- راہ نمائی سندھ کراچی مہاجر صوبہ مہاجرقوم

کراچی والوں کی منجھی ٹھُک گئی ہے!

سمے وار (تحریر:سعد احمد)
متعصب وڈیرا شاہی کی کارستانیاں ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر سے ہوتی ہوئی اب آصف زرداری اور بلاول زرداری کے دور میں مزید نفرت انگیز ہوتی جا رہی ہیں۔ ستم یہ ہے کہ کراچی پر اس بار یہ ریاستی قوتوں کے ساتھ حملہ آور ہیں۔
ایک طرف انٹر بورڈ میں کراچی کے طلبہ کو فیل کرنے کے معاملات سامنے ہیں تو دوسری طرف سندھی قوم پرست اتنے منہ زور ہوگئے ہیں کہ اب جامعہ کراچی کے حساس ترین معاملے یعنی اس کی داخلہ پالیسی پر حملہ آور ہیں۔ وہاں سندھ بھر کے لیے داخلے کھلوانا چاہتے ہیں۔ پہلے ہی این ای ڈی سے مسلط کیے جانے والے عارضی وائس چانسلر جوکھیو اپنے گل کھلا کر جا چکا اب باہر سے یہ مافیا کی صورت میں حملہ آور ہیں۔
ریاست کو سوچنا چاہیے کہ وہ کیوں کراچی والوں کے صبر کو آزما رہی ہے۔ اتنا نہ دبائے کہ پھر سے برداشت جواب دے جائے ۔ نفرت پھیلانا آسان ہے۔ اس کو سمیٹنے میں عشرے لگ جاتے ہیں۔ کراچی پر رحم کرے اور بے لگام غیر مقامی مافیائوں کو لگام ڈالے۔ پشتون طلبہ نے بھی سندھی طلبہ کے ساتھ آواز ملا کر اپنے غیر مقامی ہونے کا ثبوت دے دیا ہے۔ اور سارے اندازے غلط ثابت کردیے کہ وہ کراچی والوں کے ساتھ ہیں۔
ساتھ ہی جامعہ اردو کے گلشن کیمپس میں 17 نومبر کو جب یوم تاسیس جامعہ اردو ہوتا ہے ’’جشن سندھ‘‘ کے نام پر اپنا میلہ سجانے کا پروگرام بنا لیا ہے۔ یوم سندھی ثقافت دسمبر کے پہلے اتوار کو ہوتا ہے لیکن اس بار نفرت انگیزی دکھاتے ہوئے حسب سابق لا ڈیپاڑٹمنٹ یہ پروگرا کر رہا ہے اور اس کے لیے اس نے گلشن کیمپس چنا ہے حالاں کہ قانون کا شعبہ عبدالحق کیمپس سول اسپتال کے پاس ہے۔
ایسی صورت حال میں کراچی والے سوچنے میں حق بہ جانب ہیں کہ ان پر تہذیبی، تعلیمی، تجارتی اور سماجی وثقافتی سطح پر اسلام آباد کے تعاون سے منجھی ٹھوکی جا رہی ہے۔ ریاست ہوش کے ناخن لے۔ ایسا نہ ہو کہیں بہت دیر ہوجائے۔۔کراچی پر رحم کریں کراچی والوں کو بھی آزادی سے جینے دیں ان سے ان کی زمین ان کا شہر نہ چھینیں۔
۔
(ادارے کا بلاگر سے متفق ہونا ضروری نہیں، آپ اپنے بلاگ samywar.com@gmail.com پر بھیج سکتے ہیں)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Verified by MonsterInsights