تحریر :عنبریں حسیب عنبر16, فروری 2023ءہم کسی تخلیق کار کو اچھا یا برا نہیں کہتے کیوں کہ ہر تخلیق کار کے اپنے مداح(فین) ہوتے ہیں اور ان کے لیے وہ تخلیق کار سب سے اچھا ہوتا ہے۔ پھر زمانہ اور وقت بھی کسی کو اچھا یا برا قرار دے سکتا ہے، نظیر اکبر آبادی سے […]
Category: تہذیب وثقافت
تحریر: رضوان طاہر مبین اتوار آٹھ جنوری 2023ءکو کراچی میں کلفٹن کے علاقے میں ’لذت کام و دہن‘ یعنی کھانے پینے کے حوالے سے ایک میلے میں کسی ’میلے‘ نے جلیبی پر دھی ڈال کر پیش کردی۔ اس بدذوقی پر جہاں اہل تہذیب سیخ پا ہیں، وہیں بہت سے بااثر سیاسی وسماجی اور صحافتی حلقوں […]
تحریر: رضوان طاہر مبینپچھلی صدی کی آخری دہائی کی وہ رات آج بھی یادداشت میں خوب روشن ہے، وہ رات، جو ہمارے اسکول کے پہلے امتحان سے قبل کی آخری رات تھی، اگلے دن کی دوپہر کو ہمارے شش ماہی امتحانات شروع ہونے تھے۔ تب ہم اپنی امی کے ساتھ اپنے گلی نمبر چھے والے […]
تحریر :رضوان طاہر مبین1)یکم دسمبر 2022ءکی سہ پہر ’پندرھویں عالمی اردو کانفرنس‘ کے افتتاحی اجلاس میں ’منج‘ پر موجود 21 معزز مہمانان گرامی خواتین وحضرات میں اکثر غیر ملکی ملبوسات زیبِ تن کیے ہوئے تھے، زہرا نگاہ ساڑھی، کشور ناہیید، نورالہدیٰ شاہ اور اباسین یوسفزئی شلوار قمیص اور منور سعید کے ’کرتے پاجامے‘ کے سوا […]
تحریر: رضوان طاہر مبین24 دسمبر کو کراچی کے کچھ نوجوانوں نے ’یوم مہاجر ثقافت‘ منانے کا اعلان کیا، کسی واضح سیاسی اور سماجی فورم کے بغیر ’سماجی ذرایع اِبلاغ‘ (سوشل میڈیا) پر اس دن کی بازگشت واضح طور پر سنائی دی، ساتھ ہی مختلف حلقوں کی جانب سے ایک سوال بار بار پوچھا جاتا رہا […]
ایک تھی جوہر چورنگی
تحریر محمد عثمان جامعیراستوں کو ملاتی جوہر چورنگی کچھ دنوں بعد ڈھونڈے سے بھی نہیں ملے گی۔ جلد یہاں سروں پر سے گزرتا پُل ہوگا اور زیرزمین راہ گزر۔ چند ماہ قبل منظور ہونے والا یہ منصوبہ اپنی شروعات کرچکا ہے۔ کام کا آغاز منور چورنگی سے آکر جوہر چورنگی کے گلے لگ جانے والی […]
تحریر: رضوان طاہر مبیناس ’مشتِ خاکی‘ میں اگر کوئی گُن ہے، تو وہ صرف اللہ کے کرم کا نتیجہ ہے، اس کے بعد والدین کی تربیت اور دعاﺅں کے ساتھ ہماری زندگی میں آنے والے ان تمام معززاساتذہ کے صدقے ہے۔ ہمارے لیے لازم ہے کہ اس مرحلے پر یہاں کم از کم ان کا […]
تحریر : رضوان طاہر مبین مارچ 2017 میں “ایکسپریس” باقاعدہ شخصیات کے انٹرویو کی ذمہ داری تفویض ہونے کے بہت بعد میں ہمیں یہ خیال سوجھا تھا کہ ہم اپنے مہمانوں سے اپنے نام کے ساتھ دستخط لیں، سو یہ ہے مکمل سرورق سعدیہ راشد صاحبہ کے دستخط ان کے والد کے فکری مضامین کی […]
تحریر: رضوان طاہر مبین یوں تو ہم اپنی اس عادت سے ہی مجبور ہیں کہ ہم سے پرانی پرانی رسیدیں، بے ضرر تحریری ’وصولیاں‘ (ریسیونگ) اور تعلیمی فارم کے عکس وغیرہ تک محفوظ رکھنے کی بڑی شدید ’بیماری‘ لاحق ہے۔ اس لیے ہم اچھے برے سے قطع نظر ’یاد‘ یا پھر اس ’لمحے‘ کی اہمیت […]
تحریر: رضوان طاہر مبین آج پھر 5 ستمبر ہے۔۔۔یہ تو اب سبھی بھول چکے ہیں کہ آج سے پورے 75 برس پہلے ’بائیس خواجگان کی چوکھٹ‘ کہلانے والی ’دلّی‘ پر کیا بیتی تھی۔۔۔؟ وہ دلی جو کبھی صرف ہماری تھی!1947ءمیں، پانچ ستمبر کو جب بٹوارے کو ہنگام ہوئے ابھی 21 ہی دن گزرے تھے۔۔۔یعنی پورے […]
کراچی (سمے وار رپورٹ) گذشتہ روز 16 اگست 2022ءکو بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 61 ویں برسی کے موقع پر سرکاری چینل پاکستان ٹیلی ویژن نے اپنی رپورٹ میں فاش غلطی کرتے ہوئے بابائے اردو کی جگہ مولانا حسرت موہانی کی تصویر نشر کردی، جس پر علمی اور ادبی حلقوں نے افسوس کا اظہار کرتے […]
تحریر : شبیر ابن عادلآج 16اگست ہے، اور آج سرسید احمد خان کے شاگرد اور بابائے اردو کے نام سے مشہور ’انجمن ترقی اردو‘ کے روح ورواں مولوی عبدالحق کا 61 واں یوم وفات ہے۔ آپ 1869ءمیں ہاپوڑ میں پیدا ہوئے، 1894ءمیں علی گڑھ کالج سے بی اے کیا۔ علی گڑھ میں سرسید احمد خان […]
تحریر: رضوان طاہر مبین (کالموں کے تازہ مجموعے کے لیے لکھا گیا مضمون)گذشتہ دنوں اپنی ’پی ایچ ڈی‘ کی تحقیق کے دوران یہ اَمر بار بار ہمارے سامنے آتا رہا کہ اخباری ’کالم‘ کو چاہے ہم اخبار کی ’ایک یوم کی زندگی‘ سے نکال کر تادیر تازہ رہنے والی تحریر کیوں نہ سمجھیں، لیکن ہے […]
تحریر : ڈاکٹر عنبرین حسین عنبر ہم نے ہوش سنبھالنے سے بھی پہلے جن شخصیات کے لیے اپنے دل میں بے پناہ عقیدت و احترام محسوس کیا وہ ڈاکٹر اسلم فرخی مرحوم اور ڈاکٹر فرمان فتح پوری مرحوم تھے۔ اس کا سبب یہ ہے کہ یہ دونوں شخصیات جامعہ کراچی میں ہماری والدہ کی استاد […]
سمے وار (خصوصی رپورٹ) ناشپاتی چینل پر ’ٹی بی ایچ‘ کے نام سے یوٹیوب پر پروگرام کرنے والے تابش ہاشمی نے ’جیو نیوز‘ پر اپنا ایک نیا پروگرام شروع کیا ہے۔ ’ہنسنا منع ہے‘ کے عنوان سے شروع ہونے والے اس پروگرام میں ایک بار پھر انور مقصود کا روپ دھارے ہوئے کردار کی مضحکہ […]